دیپک بابریا، تصویر سوشل میڈیا @INCIndia
ہریانہ کانگریس کے سابق انچارج اور پارٹی کے سینئر رہنما دیپک بابریا کا ہفتہ (10 اکتوبر) کو انتقال ہوگیا۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کر پارٹی رہنما کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’سینئر کانگریس لیڈر اور سابق جنرل سکریٹری دیپک بابریا جی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کا جانا کانگریس خاندان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔‘‘
اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں راہل گاندھی مزید لکھتے ہیں کہ ’’تنظیم کے تئیں ان کی لگن اور پارٹی کو مضبوط کرنے میں ان کا تعاون ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ، ساتھیوں اور حامیوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ دیپک جی کو دلی خراج عقیدات اور سلام۔‘‘ کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر لیڈراور سابق جنرل سکریٹر دیپک بابریا جی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ایشور آنجہانی کی روح کو سکون عطا کرے۔ غمزدہ اہل خانہ اور حامیوں کے تئیں میری گہری تعزیت۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’دیپک جی کانگریس پارٹی اور اس کے نظریہ کے تئیں وقف سپاہی تھے۔ ان کا جانا کانگریس خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ دلی خراج عقیدت۔‘‘
کانگریس کے سینئر لیڈر اور ٹونک سے رکن اسمبلی سچن پائلٹ نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’اے آئی سی سی کے سابق جنرل سکریٹر اور سینئر لیڈر دیپک بابریا جی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کا انتقال کانگریس خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’تنظیم کے تئیں ان کا مخلصانہ طرز عمل اور سچی وفاداری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ایشور آنجہانی کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور غمزدہ اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت عطا کرے۔‘‘
کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر لکھا کہ ’’کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق جنرل سکریٹری دیپک بابریا جی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کا قبل از وقت چلے جانا کانگریس خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ہماری تعزیت غمزدہ اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ ایشور مرحوم کی روح کو سکون عطا کرے اور غمزدہ اہل خانہ اور حامیوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔ خراج عقیدت۔‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔