جنتر منتر مظاہرہ Live: دہلی پولیس نے ابھیجیت دپکے کو طیارے میں حراست میں لیا، رانکا اور سوربھ بھی شامل
جنتر منتر پر احتجاج کے پیش نظر راجدھانی دہلی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کل شام سے ہی 45 میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
.jpeg?rect=0%2C0%2C1280%2C720&auto=format%2Ccompress&fmt=webp)
سی جے پی نے ابھیجیت دپکے کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کی
دہلی کے جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج کے درمیان کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے بانی ابھیجیت دپکے سمیت 3 رہنماؤں کو دہلی پہنچتے ہی حراست میں لے لیا گیا۔ پارٹی کے مطابق، ابھیجیت دپکے، سورو داس اور آشوتوش رانکا کو ہفتے کے روز طیارے سے دہلی پہنچنے کے بعد دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ سی جے پی نے اس کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے آمرانہ قدم قرار دیا ہے۔ پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ دہلی پولیس نے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت اس کے رہنماؤں کو ہوائی اڈے پر ہی روک لیا، تاکہ وہ احتجاج کی جگہ تک نہ پہنچ سکیں اور پُرامن مظاہرے کی قیادت نہ کر سکیں۔ پارٹی نے اسے نقل و حرکت کی آزادی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ابھیجیت دپکے، سورو داس اور آشوتوش رانکا کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دہلی پولیس نے ابھیجیت دپکے کو طیارے میں حراست میں لیا، رانکا اور سوربھ بھی شامل
دہلی پولیس نے ابھیجیت دپکے، سورو داس اور آشوتوش رانکا کو حراست میں لے لیا ہے۔ اہم بات یہ بھی ہے کہ وہ طیارے سے اتر بھی نہیں پائے تھے کہ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
ابھیجیت دپکے پہنچے دہلی
دہلی میں جنتر منتر پر سی جے پی کو احتجاج کی اجازت نہ ملنے کے باوجود مظاہرین یہاں پہنچ رہے ہیں۔ سی جے پی کے بانی ابھیجیت دپکے بھی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب جنتر منتر پر پولیس کی کارروائی جاری ہے اور تقریباً 150 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دھرو راٹھی بھی حراست میں ہیں اور سی جے پی کی قانونی ٹیم کی سربراہ رتنا کو بھی پولیس نے حراست میں لیا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
