قومی خبریں

قطب مینار مغل مسجد نماز معاملہ میں دہلی ہائی کورٹ نے اے ایس آئی اور مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا

دہلی وقف بورڈ مینجنگ کمیٹی نے شہر کے مہرولی علاقہ میں موجود مغل مسجد میں نماز ادا کرنے پر روک کے خلاف اس کی زیر التوا عرضی کے فوری نمٹارے کا مطالبہ کیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ، تصویر یو این آئی
دہلی ہائی کورٹ، تصویر یو این آئی 

دہلی وقف بورڈ کی مینجنگ کمیٹی کی اس عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز مرکزی حکومت اور اے ایس آئی سے اپنا رخ واضح کرنے کو کہا، جس میں بورڈ نے مہرولی علاقے میں مغل مسجد میں نماز ادا کرنے سے روکنے کے معاملے میں زیر التوا اس کی عرضی کے جلد نمٹارے کی گزارش کی ہے۔ جسٹس منوج کمار اوہری نے اعلیٰ عدالت کے حکم کے مطابق معاملے میں 21 اگست سے پیشگی سماعت کے لیے عرضی دہندہ کی درخواست پر نوٹس جاری کیا۔

Published: undefined

عرضی دہندہ کی طرف سے پیش ایڈووکیٹ ایم صوفیان صدیقی نے کہا کہ معاملہ کچھ وقت سے لٹکا ہوا ہے۔ معاملے میں فوری سماعت کی ضرورت ہے کیونکہ رمضان کا مہینہ چل رہا ہے جو جلد ہی عید الفطر پر ختم ہوگا اور لوگ مغل مسجد میں نماز ادا کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ جسٹس اوہری نے کہا کہ نوٹس جاری کریں۔ معاملے کو اپریل کے آخر میں سماعت کے لیے فہرست بند کریں۔ بورڈ نے دہلی کے مہرولی علاقہ میں مغل مسجد میں نماز روکنے کے اے ایس آئی کے حکم کے خلاف ہائی کورٹ کا رخ کیا ہے۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کی آئندہ سماعت کے لیے 27 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ سال عرضی دہندہ نے ہائی کورٹ سے گزارش کی تھی کہ اے ایس آئی کے افسران نے منمانے طریقے سے 13 مئی 2022 کو مغل مسجد میں نماز ادا کرنے سے پوری طرح سے روک دیا، جو پوری طرح سے غیر قانونی، منمانا اور جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج پیش کرنے والی عرضی خارج کر دی تھی جس میں اس نے مسجد میں نماز روکنے کے خلاف دہلی وقف بورڈ کی منیجنگ کمیٹی کی عرضی پر وقت سے پہلے سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ حالانکہ عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹ سے کہا تھا کہ وہ زیر التوا معاملے میں سماعت کرے اور جلد اس پر فیصلہ کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined