قومی خبریں

بابا فرید یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے دیا استعفیٰ، مان حکومت پر بے عزتی کا الزام

پنجاب کی عآپ حکومت کے ایک وزیر نے بابا فرید یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر راج بہادر کی بے عزتی کر دی جس سے مایوس ہو کر ہفتہ کے روز انھوں نےبھگونت مان حکومت کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔

 وائس چانسلر راج بہادر، تصویر آئی اے این ایس
وائس چانسلر راج بہادر، تصویر آئی اے این ایس 

پنجاب کی عآپ حکومت کے ایک وزیر نے بابا فرید یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر راج بہادر کی بے عزتی کر دی جس سے مایوس ہو کر ہفتہ کے روز انھوں نے بھگونت مان حکومت کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔ راج بہادر نے جمعہ کو فرید کوٹ میں گرو گووند سنگھ میڈیکل کالج اور اسپتال کے دورے کے دوران وزیر صحت چیتن سنگھ جورا ماجرا کے ذریعہ بے عزتی کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بھگونت مان حکومت میں نوتقرر وزیر اس وقت تنازعہ میں پھنس گئے جب انھوں نے راج بہادر کو دورے کے دوران ایک مریض کے ’گندے‘ بستر پر لیٹنے کے لیے کہا۔ وزیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ وائس چانسلر کو جبراً بستر پر لیٹنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ وزیر کو میڈیکل کالج میں صاف صفائی کی کمی پر وائس چانسلر کے ساتھ ’بدسلوکی‘ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انڈین آرتھو ایسو سی ایشن نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ بہر حال، اس معاملے کے بعد وائس چانسلر کے سکریٹری او پی چودھری نے بھی اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined