قومی خبریں

موسیٰ والا قتل معاملہ میں فرد جرم داخل، 34 نامزد ملزم، لارنس بشنوئی ماسٹر مائنڈ

پنجاب کے مانسا ایس ایس پی گورو تورا نے بتایا کہ موسیٰ والا قتل معاملے کے 4 ملزمین بیرون ممالک میں ہیں جب کہ 8 لوگوں کو گرفتار کیا جانا باقی ہے۔

سدھو موسیٰ والا کی فائل تصویر
سدھو موسیٰ والا کی فائل تصویر تصویر آئی اے این ایس

پنجاب پولیس نے جمعہ کو مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسیٰ والا قتل معاملے میں مانسا کی ایک عدالت میں فرد جرم داخل کر دیا۔ اس میں جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کو جرائم کا ماسٹر مائنڈ بتایا گیا ہے۔ یوتھ اکالی دل لیڈر وکی مڈدوکھیڑا کے قتل کے بدلہ میں 30 مئی کو ہوئے اس جرم میں 1850 صفحات کا فرد جرم داخل کیا گیا ہے جس میں 34 شوٹرس، ملزمین، ماسٹرمائنڈ اور دیگر لوگوں کے نام ہیں۔

Published: undefined

فرد جرم میں لارنس بشنوئی اور جگو بھگوان پوریا کے علاوہ منموہن موہنا، دیپک ٹینو، سندیپ کیکڑا، انکت سرسا، پریہ ورت فوجی، سچن بھیوانی، کیشو، کشش، منپریت منو اور جگروپ روپا کےنام شامل ہیں۔ فی الحال بشنوئی اور بھگوان پوریا دونوں ہی ریاستی پولیس کی حراست میں ہیں۔

Published: undefined

اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس کے چیف پرمود بان کی قیادت میں خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) قتل کی جانچ کر رہا ہے۔ بان نے کہا ہے کہ اہم سازشی بشنوئی نے قبول کیا ہے کہ مڈدوکھیڑا کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے گزشتہ سال اگست میں اسے مارنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ کناڈا کے بشنوئی گینگ کے رکن گولڈی براڑ کا نام فرد جرم میں ہے۔ اس نے پہلے ہی قتل کی ذمہ داری لے لی تھی۔

Published: undefined

پرمود بان نے کہا تھا کہ شوٹر 25 مئی کو جرائم کے مقام موسیٰ گاؤں کے پاس مانسا پہنچے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ’’پنجاب پہنچنے پر انھیں کچھ ہتھیار مہیا کرائے گئے۔ قتل میں اے کے سیریز کی رائلفوں کا استعمال کیا گیا۔‘‘ بان نے بتایا کہ موسیٰ والا کے قتل کے دن سے پہلے کئی بار ان کا پیچھا بھی کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر مزاج بدل رہا ہے...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا