قومی خبریں

قرآن کی بےحرمتی کے خلاف لدھیانہ میں احتجاج، ناروے حکومت کا پتلا نذر آتش

شاہی امام پنجاب مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی کر کے اسلام کے خاتمہ کا خواب دیکھنے والے جان لیں کہ جہاں بھی ایسی کوششیں کی گئی ہیں وہاں اسلام پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لدھیانہ: حال ہی میں ناروے میں ایک مسلم مخالف تنظیم کی جانب سے قرآن کا نسخہ جلائے جانے کی کوشش کے واقعہ پر دنیا بھر کے مسلمان لگاتار اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔ پنجاب کے لدھیانہ شہر میں بھی جمعہ کے روز اس ضمن میں مسلم طبقہ نے احتجاج کیا اور اسلام کے خلاف کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کا عہد کیا۔ دریں اثنا مظاہرین نے محمد الیاس کی تصویر والے پوسٹر بھی تھامے ہوئے تھے جنہوں نے بہادری کے ساتھ قرآن کے نسخہ کو جلانے کی حرکت کو ناکام بنا دیا تھا۔

Published: 29 Nov 2019, 7:36 PM IST

اطلاعات کے مطابق شہر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ’مجلس احرار اسلام ہند‘ کی سربراہی میں مسلم طبقہ سے وابستہ لوگوں نے ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف نعرےبازی کی اور ناروے حکومت کا پتلا نذر آتش کیا۔ دریں اثنا، گستاخانہ عمل کو انجام دینے والوں کے خلاف نعرےبازی بھی کی گئی۔

Published: 29 Nov 2019, 7:36 PM IST

شاہی امام پنجاب مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے اس موقع پر کہا کہ ناروے کی اسلام مخالف تنظیم قرآن شریف کے نسخے کو جلاکر شاید یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ وہ دنیا سے اسلام کا خاتمہ کردیں گے، جبکہ تاریخ شاہد ہے کہ جہاں بھی اس طرح کی کوششیں کی گئی ہیں، وہاں اسلام پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔ شاہی امام نے کہا کہ قرآن مجید دنیا بھر کے انسانوں کے لئے نیکی اور مساوات کا درس دیتا ہے اور ظلم و ستم کرنے والوں کو یہی چیز پسند نہیں آتی۔

Published: 29 Nov 2019, 7:36 PM IST

شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی نے مزید کہا کہ ناروے میں اسلام مخالف مظاہرے کے دوران قرآن پاک کے نسخے کو جلنے سے بچانے والا نوجوان محمد عمر الیاس آج پوری دنیا کے مسلمانوں کا ہیرو ہے۔ ہر مسلمان عمر الیاس کو سلام پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر دنیا بھر میں اسلام کو جنم کرنے کی سازشوں میں ملوث ہیں لیکن ان کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Published: 29 Nov 2019, 7:36 PM IST

واضح رہے کہ قرآن کے نسخے کی بے حرمتی کا واقعہ کچھ روز قبل ناروے کے شہر کرسٹینسانڈ میں سٹاپ اسلام آئزیشن آف ناروے (ایس آئی اے این) نامی تنظیم کے احتجاج میں اس وقت رونما ہوا جب اس تنظیم کے رہنما لارس تھورسن نے مقامی پولس کے احکامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قرآن کے ایک نسخے کو بھرے مجمع کے سامنے جلانے کی کوشش کی۔ اس دوران مجمع میں سے ایک نوجوان محمد عمر الیاس نے آگے بڑھ کر تھورسن کو دھکا دیا اور ہاتھا پائی کی کوشش کی جس کے بعد پولس نے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ عمر کو تبھی سے عالم اسلام میں ہیرو کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔

Published: 29 Nov 2019, 7:36 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Nov 2019, 7:36 PM IST