قومی خبریں

پنجاب: کسانوں نے مرکزی وزیر سوم پرکاش کا راستہ روکا، دھرنے پر بیٹھے

مرکزی وزیر کے آنے کی اطلاع ملتے ہی کسان بہادرپور چوک پہنچ گئے اور پولیس بیریکیڈ توڑ کر جائے پروگرام کی جانب بڑھنے گلے۔ پولیس نے کسی طرح انھیں والمیکی محلے کی گلی کے باہر روکا۔

فائل تصویر / بشکریہ ٹوئٹر / @HarpalSSangha
فائل تصویر / بشکریہ ٹوئٹر / @HarpalSSangha 

ہوشیارپور: زرعی قوانین کی مخالفت میں جاری کسان تحریک کے درمیان آج کسانوں نے یہاں مرکزی وزیر صنعت و تجارت سوم پرکاش کا راستہ روکا اور دھرنے پر بیٹھ گئے۔ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی سالگرہ کے موقع پر مقامی والمیکی محلے میں واقع ایک دھرمشالہ میں منعقد ایک پروگرام میں مرکزی وزیر کے آنے کی اطلاع ملتے ہی کئی کسان بہادرپور چوک پہنچ گئے اور پولیس بیریکیڈ توڑ کر جائے پروگرام کی جانب بڑھنے گلے۔ پولیس نے کسی طرح انھیں والمیکی محلے کی گلی کے باہر روکا۔

Published: undefined

بعد ازاں کسان روڈ پر بیٹھ گئے اور دھرنا شروع کر دیا۔ ان کے ہاتھوں میں کالے اور پیلے جھنڈے تھے اور وہ مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرنے لگے۔ پولیس کو سوم پرکاش کو پروگرام کی جگہ تک پہنچانے کے لیے تنگ گلیوں والے راستے کا استعمال کرنا پڑا۔

Published: undefined

پروگرام کے بعد میڈیا سے بات چیت میں سوم پرکاش نے الزام عائد کیا کہ کسانوں کو بد عناصر ورغلا رہے ہیں۔ انہوں نے کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے زرعی اصلاحاتی قوانین کی بابت جھوٹ اور افواہیں پھیلانے کا الزام عائد کیا۔ بی جے پی کے رہنما نے امید ظاہر کی کہ کسانوں، مرکزی حکومت کی بات چیت سے کوئی حل نکلے گا۔

Published: undefined

انہوں نے ’پی ایم کسان ندھی یوجنا‘ کے تحت اٹل جینتی کے موقع پر کسانوں کو 18000 کروڑ روپیے جاری کرنے کے سلسلے میں وزیراعظم کی تعریف کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کسان جانتے ہیں کہ نئے زرعی اصلاحاتی قوانین میں ان کا فائدہ ہے۔ قبل ازیں پروگرام میں انہوں نے واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined