فائل تصویر آئی اے این ایس
پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کی طبیعت بگڑ گئی ہے جس کے بعد انہیں موہالی کے فورٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی صحت گزشتہ دو دنوں سے خراب بتائی جارہی تھی اور ان کی صحت میں کوئی خاص بہتری نہیں دیکھی جا رہی تھی۔ ڈاکٹروں نے وزیر اعلی بھگونت مان کو اسپتال میں داخل کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد اب انہیں فورٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعلی ٰ بھگونت مان دوائی لے کر گھر پر آرام کر رہے تھے لیکن ان کا بلڈ پریشر بڑھتا ہی جا رہا تھا۔ اس کے علاوہ ادویات سے بھی ان کی صحت میں کوئی خاص بہتری نہیں دیکھی گئی جس کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔
Published: undefined
ساتھ ہی فورٹس اسپتال نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کو تھکاوٹ اور دل کی دھڑکن کم ہونے کی شکایت کے بعد اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال پہنچنے پر ان کے چیک کیے گئے اور اب ان کی حالت مستحکم ہے۔ وہ فی الحال زیر نگرانی ہے۔ میڈیکل ٹیم مسلسل ان کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
Published: undefined
حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کا اجلاس، جس کی صدارت وزیر اعلیٰ مان نے کرنا تھی، وزیراعلیٰ کے بیمار ہونے کے بعد ملتوی کر دی گئی۔ میٹنگ میں سیلاب سے بری طرح متاثر ریاست میں جاری راحت اور بچاؤ کاموں پر توجہ مرکوز کرنے کی امید تھی۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی بھگونت مان کو وائرل بخار اور ہاضمے کے کچھ مسائل ہیں لیکن اب وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ان کی بیماری کی خبر کے بعد، عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے 4 ستمبر کو وزیر اعلیٰ مان سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
Published: undefined
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 3 ستمبر کی شام پنجاب پہنچے اور اس سے قبل وزیر اعلی بھگونت مان کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والے تھے۔ تاہم، وزیر اعلیٰ مان کی غیر موجودگی میں، اروند کیجریوال بعد میں کپورتھلا ضلع کے سلطان پور لودھی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے روانہ ہوئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined