قومی خبریں

پلوامہ حملہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی کا نتیجہ! سی آر پی ایف کی رپورٹ سے انکشاف

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ CRPF کی یہ رپورٹ وزارت داخلہ کے بیان کے ٹھیک برعکس ہے، پلوامہ حملے کے بعد وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پلوامہ حملہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی نہیں تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں 14 فروری 2019 کو سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کو لے کر بڑا انکشاف ہوا ہے، سی آر پی ایف کی اندرونی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی تھی، غور طلب ہے کہ اس حملے میں سی آر پی ایف کے 40 سے زیادہ جوان شہید ہو گئے تھے۔

Published: 04 Sep 2019, 1:10 PM IST

سی آر پی ایف کی اندرونی رپورٹ کے مطابق آئی ای ڈی حملے کو لے کر عام انتباہ جاری کیا گیا تھا، لیکن گاڑی سے فدائین حملے کو لے کر کوئی خاص خطرہ نہیں بتایا گیا تھا، رپورٹ میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ وادی میں کسی بھی انٹیلی جنس ایجنسی کی طرف سے اس طرح کے ان پٹ کا اشتراک نہیں کیا گیا تھا۔

Published: 04 Sep 2019, 1:10 PM IST

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ سی آر پی ایف کی یہ رپورٹ وزارت داخلہ کے بیان کے ٹھیک برعکس ہے، پلوامہ حملے کے بعد مودی حکومت پر سوال کھڑے کیے گئے تھے اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی کی بات سامنے آئی تھی۔ اس کے بعد وزارت داخلہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی نہیں تھی۔

Published: 04 Sep 2019, 1:10 PM IST

غور طلب ہے کہ اسی سال 14 فروری 2019 کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا، جموں کے ٹرانزٹ کیمپ سے سی آر پی ایف کی 78 بسوں کا قافلہ سری نگر جا رہا تھا۔ ان بسوں میں ڈھائی ہزار سے زیادہ جوان سوار تھے، سی آر پی ایف کا یہ قافلہ پلوامہ سرینگر-جموں شاہراہ سے گزر رہا تھا، اسی دوران خودکش حملہ وار نے دھماکہ خیز مواد سے لدی اپنی ایس یو وی کار سے براہ راست سی آر پی ایف کی بس میں ٹکر مار دی تھی۔ حملے میں 40 سے زیادہ جوان شہید ہو گئے تھے، اس حملے کی ذمہ داری جیش محمد نے لی تھی۔

Published: 04 Sep 2019, 1:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Sep 2019, 1:10 PM IST