قومی خبریں

پہلی ہی برسات میں ٹپکنے لگا 3000 کروڑ کی لاگت سے بنا اسٹیچو آف یونٹی

دنیا کے بلند ترین مجسمہ کے طور پر گجرات میں نصب سردار بلبھ بھائی پٹیل کا 182 میٹر کا اعظیم الشان مجسمہ اپنی نقاب کشائی کے بعد پہلی ہی بارش میں پانی کے رساو اور ٹپکنے کے مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

كیوڑيا: دنیا کے بلند ترین مجسمہ کے طور پر وسط گجرات کے ضلع نرمدا میں كیوڑيا کے نزدیک نصب سردار بلبھ بھائی پٹیل کا 182 میٹر کا عظیم الشان مجسمہ اپنی نقاب کشائی کے بعد پہلی ہی بارش میں برساتی پانی کے رساو اور ٹپکنے کے مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔

Published: 29 Jun 2019, 2:10 PM IST

تقریبا 3000 کروڑ کی لاگت سے تعمیر اس مجسمہ کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ برس 31 اکتوبر کو کیا تھا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک ضلع نرمدا کے گروڑیشور علاقہ ، جس میں یہ واقع ہے ، میں کوئی بھاری بارش بھی نہیں ہوئی ہے ۔ وہاں گزشتہ 24 گھنٹے میں صرف 11 ملی میٹر اور اب تک کے بارش سیزن میں محض پانچ فیصد بارش درج ہوئی ہے۔

Published: 29 Jun 2019, 2:10 PM IST

البتہ آج صبح سے دوپہر تک وہاں 31 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی تھی۔ مجسمے کے سینے میں دل کی جگہ 153 میٹر کی اونچائی پر بنی ويونگ گیلری میں بھی برساتی پانی بھر گیا ہے۔ مجسمہ کی تعمیر اور دیکھ ریکھ کا کام لارسن اینڈ ٹبرو کمپنی کرتی ہے۔ نرمدا ضلع کے کلیکٹر آئی کے پٹیل نے یو این آئی سے بات چیت میں آج اعتراف کیا کہ مجسمے کے کچھ حصوں میں رساو کا مسئلہ ہے اور اسے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حالانکہ انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ ويونگ گیلری میں پانی کا جمع ہو نا کسی خرابی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

Published: 29 Jun 2019, 2:10 PM IST

آئی کے پٹیل نے مزید کہا کہ ويونگ گیلری کا ڈیزائن ہی ایسا تیار کیا گیا ہے کہ برسات کے دوران اس میں پانی آئے۔ اسے بند کرنے پر سیاح ’برڈ آئی ویو‘ سے محروم ہو جائیں گے۔ اس میں پانی کی نکاسی کے لئے چینل بھی بنایا گیا ہے۔ رساو کی بات تو صحیح ہے لیکن ويونگ گیلری میں کوئی تکنیکی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ ڈیزائن کی وجہ سے ہے خرابی کی ہے۔ واضح رہے کہ بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے والایہ اعظیم مجسمہ کی لفٹ میں بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل مودی گزشتہ 13 نومبر کو تب پھنس گئے تھے جب اچانک بجلی گل ہو گئی تھی۔

Published: 29 Jun 2019, 2:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Jun 2019, 2:10 PM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ