قومی خبریں

بجلی کے شعبے میں ملازمت کے لئے  نیا پورٹل ’ودیوت روزگار‘

پورٹل پر اندراج کے بعد ہی نوکری کی دستیابی دکھائی جاسکتی ہے یا اس نوکری کے لئے درخواست دی جاسکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا، علامتی
تصویر سوشل میڈیا، علامتی 

بجلی کے شعبے میں تربیت یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے پاور سیکٹر اسکل کونسل (پی ایس ایس سی) نے جاب پورٹل ’ودیوت روزگار‘ تیار کیا ہے ۔

Published: undefined

پی ایس ایس سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ونود بہاری نے جمعرات کو یہاں یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ’ ودیوت روزگار‘پورٹل کے ذریعے بجلی کے شعبے میں کام کرنے والی مختلف کمپنیوں کو فائدہ ملے گا ۔ یہ مختلف کاموں کے لئے اہل اور تربیت یافتہ عملہ کی بھرتی کرسکیں گی ۔ پی ایس ایس سی سے تربیت یافتہ نوجوانوں کو کام کے مطابق نوکری کی معلومات حاصل ہو گی ۔ پورٹل پر درخواست دینے کے بعد براہ راست کمپنی کی پالیسی کے مطابق بھرتیاں ہوں گی۔ اس پورٹل پر اندراج کے بعد ہی نوکری کی دستیابی دکھائی جاسکتی ہے یا اس نوکری کے لئے درخواست دی جاسکتی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’ ودیوت روزگار‘ پورٹل جاری کرنے کا مقصد ’کوشل بھارت ابھیان ‘ کے تحت پی ایس ایس سی سے تربیت یافتہ نوجوانوں اور آجروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعہ آجر مستحق امیدوار تلاش کرسکیں گےتو امیدوار توانائی سے متعلقہ مختلف کمپنیوں میں ہونے والی بھرتی کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے ۔ پی ایس ایس سی کے ’ودیوت روزگار‘ پورٹل پر امیدواروں سے کسی طرح کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

Published: undefined

مسٹر بہاری نے بتایا کہ ’ودیوت روزگار‘ پورٹل پر ملک بھر میں پھیلے پی ایس ایس سی کے مختلف ٹریننگ اور انڈسٹری شراکت داروں کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں میں توانائی کے شعبے سے متعلق ملازمتوں کی فہرست بھی تیار کی جائے گی ۔ وقتا فوقتا نوجوانوں کو بھی مشاورت کے ذریعہ نوکری حاصل کرنے میں مدد کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined