قومی خبریں

مہاجر مزدوروں کے لئے روزی روٹی فراہم کرنا اصل امتحان: مایاوتی

مایاوتی نے کہا کہ اصل میں مرکز نے دیر سے ہی صحیح 20 لاکھ کروڑ روپے کے جس اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا ہے اس کا بھی عوامی مفاد میں مناسب استعمال کا امتحان اب یہاں ہونا ہے۔

تصوہر سوشل میڈیا
تصوہر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے جمعہ کے روز کہا کہ مہاجر مزدوروں کو روزی روٹی فراہم کرنا مرکزی اور ریاستی حکومتوں کا اصل امتحان ہے۔ مایاوتی نے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا کہ مہاجر مزدوروں کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 20 لاکھ کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کی آزمائش مہاجر مزدوروں کو انصاف دلانا ہے۔ انہوں کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی اولین ترجیح مہاجر مزدوروں کو روزی روٹی فراہمی ہونی چاہیے۔

Published: undefined

بی ایس پی لیڈر نے کہا ’کہ ملک میں گزشتہ 66 دن سے جاری لاك ڈاؤن کی وجہ سے ہرطرح سے نظر انداز اور نفرت سے متاثر کسی نہ کسی طرح گھر واپس لوٹنے والے لاکھوں مہاجر مزدوروں کے لئے آخر کارعدالت کو کہنا پڑا کہ ریل اور بسوں سے انہیں مفت گھر بھیجنے کی پوری ذمہ داری حکومتوں کی ہے۔ جبکہ بی ایس پی کے اس مطالبے کو حکومت نظر انداز کرتی رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اتر پردیش اور بہار واپس جا رہے ان بے سہارا لاکھوں مہاجر کارکنوں کی روزی روٹی کا بنیادی مسئلہ حل کرنا مرکز اور ریاستی حکومتوں کا اب پہلا فرض بنتا ہے۔ انہیں ان کے گھر کے آس پاس مستقل روزگار فراہم کرنا ہی حکومت کی نیت، پالیسی اور خلوص کا اصل امتحان ہے۔

Published: undefined

مایاوتی نے کہا کہ اصل میں مرکز نے دیر سے ہی صحیح 20 لاکھ کروڑ روپے کے جس اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا ہے اس کا بھی عوامی مفاد میں مناسب استعمال کا امتحان اب یہاں ہونا ہے۔ عوام اپنی حالت زار اور بدحالی کے لئے حکومتوں کی طرف سے کیے گئے نظرانداز اور نفرت کو شاید ہی آگے بھلا پائیں۔ انہیں جینے کے لئے انصاف چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined