قومی خبریں

دیوبند میں ہجومی تشدد اور نا اِنصافیوں کے خلاف عظیم الشان مظاہرہ

خطاب کرتے ہوئے سماجی و سیاسی رہنماؤں نے جھارکھنڈ میں تبریر انصاری موب لنچنگ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و زیادتی کے خلاف اور امن و سلامتی کی بقا و انصاف کی لڑائی آخری حدتک لڑی جائیگی۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز 

دیوبند: جمعیۃ علماء ہند (دونوں گروپ) اور کاروان امن و انصاف کی جانب سے ہجومی تشدد اور نا انصافیوں کے خلاف آج یہاں بعد نماز جمعہ زبردست احتجاج کیاگیا۔ جس کے بعد منعقد احتجاجی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سماجی و سیاسی رہنماؤں نے جھارکھنڈ میں تبریر انصاری موب لنچنگ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و زیادتی کے خلاف اور ملک میں امن و سلامتی کی بقاء و انصاف کی لڑائی آخری حدتک لڑی جائیگی۔

Published: 28 Jun 2019, 10:10 PM IST

دریں اثنا مظاہرین نے جامع مسجد دیوبند سے عیدگاہ تک احتجاجی مارچ نکالا، جس میں مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنا احتجاج درج کیا۔ عیدگاہ میدان میں منعقد احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین قاری سید عفان منصورپوری نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں ایک اکیلے نہتے پر بھیڑ سے حملہ کرکے وہ بہادر ہورہے ہیں تو وہ اصلی بزدل ہیں اگر ان میں ہمت ہو تو انہیں چاہیے کہ وہ مسلح لوگوں سے مقابلہ کرنے میدان میں اتریں۔

Published: 28 Jun 2019, 10:10 PM IST

مفتی سید عفان منصورپوری نے کہاکہ اگر پارلیمنٹ کے اوپر حملہ ہوتا ہے تو اُس کی دیوار کو تو دوبارہ بنایا جا سکتا ہے لیکن اگر ہندوستانی گنگا جمنی تہذیب کو کچلاجاتا ہے اِس سے ہندوستانیت ختم ہو جائے گی، وہ ملک ہندوستان جس کے اندر پانچ ہزار سالوں سے امن اور بھائی چارگی کی مثالیں روز روشن کی طرح عیاں رہی ہوں اُس کے اندر سیاسی روٹی سیکنے کے لئے اِس طرح کے ایک قوم کو نشانہ بناکر قتل عام کرنا گویا کہ ساری انسانیت کو قتل کرنا ہے، لہٰذا آج کے جمعیۃ علماء ہند اور کاروانِ امن و انصاف کے اس متحدہ عظیم الشان احتجاجی امن مارچ سے ہمیں اِس بات کے لئے ہروقت تیار رہنا ہوگا کہ ہم مجبور نہیں ہیں، ہم خوف و ہراس میں مبتلا نہیں ہیں بلکہ ہم اپنے آبا و اجداد کی قربانیوں کے اور امن و انصاف کے کردار کو تھامے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کبھی ظلم نہیں کیا نا ہی ظلم برداشت کیا گیا ہے اور نہ آگے ظلم برداشت کریں گے۔

Published: 28 Jun 2019, 10:10 PM IST

تصویر قومی آواز

یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ کے سربر اہ ندیم خان نے کہا کہ ہمیں صرف اس لئے مارا جارہا ہے کہ ہم نے اللہ اور اس کے رسول کا کلمہ پڑھا ہے اور اس طرح کے جتنے واقعات ہیں ان تمام کے پیچھے سیاسی مقاصد و مفاد کارفرما ہیں، انہوں نے کہاکہ محض واب لنچنگ نہ سمجھا جائے،یہ سیاسی چالیں ہیں، جو انسانوں کی لاشوں کو نگل رہی ہیں، جب تک مسلمان سڑکوں پر آکر اپنی لڑائی نہیں لڑیں گے حالات سدھر نہیں سکتے اور اگر آج آپ سڑک پر نہیں اترتے ہیں تو کل میری پھر آپکی بھی باری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ موب لنچنگ ناپاک سیاست کا ایک بڑا ہتھ کنڈہ ہے، اِن مظلوموں کی جان لے کرکے اقتدار پہ آنے والی پارٹیاں اِن مظلوموں کے خون کو سستا سمجھتی ہیں۔ لہٰذا اِس موقع پر تمام ہندوستانیوں کو متحد ہو کرکے قدم بہ قدم چل کے اِس فرقہ پرست ذہنیت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

Published: 28 Jun 2019, 10:10 PM IST

عل یگڑھ سے آئے ڈاکٹر طارق ایوبی ندوی صدر کاروان امن و انصاف نے اپنے خطاب میں کہا کہ غلطی ہماری ہے، جس دن ہجومی دہشت گردی کا پہلا واقعہ پیش آیا تھا اگر اسی دن ہم نے اس کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچا دیا ہوتا تو آج بات یہاں تک نہیں پہنچتی، اب ضروری ہے کہ ہم ظالموں کے خلاف نہ صرف پارلیمنٹ کو گھیریں بلکہ، ظلم کے خلاف مقابلہ بھی کریں، کیونکہ یہ قرآن کا فرمان ہے۔کانگریس کے صوبائی نائب صدر اور سابق ممبر اسمبلی عمران مسعود نے کہا کہ یہ موب لنچنگ آوازیں دبانے اور ڈر و خوف کا ایک عمومی ماحول پیدا کرنے کی سازش ہے، اسے معمولی سمجھ کر نظر انداز کرنا ملک کو سیریا و برما بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فرقہ پرست طاقتیں یہ نہ سمجھیں کہ ہم کمزور ہیں ، ہم چونکہ اِس ملک کے حقیقی نگہبان ہیں اس لئے ہم صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں ، اگر ہمارے ساتھ انصاف کا معاملہ نہ کیا تو ہم اقلیت کے باوجود اکثریت میں اجائیں گے۔

Published: 28 Jun 2019, 10:10 PM IST

معروف عالم دین مولانا ندیم الواجدی نے کہا کہ حالات کیسا ہی سنگین رخ اختیار کر لیں لیکن ہمیں ہر حال میں حوصلے سے کام لینا ہوگا اور جہاں بھی اس طرح کے واقعات رونما ہوں وہاں کے لوگوں کو چاہیے کہ اس شخص کو فوری طور کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ سابق ممبر اسمبلی معاویہ علی نے کہا ہے کہ موب لنچنگ آر ایس ایس اور بھاجپا کی منظم سازش ہے، حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ اگر خدانخواستہ اس کا ردعمل ہوا تو بہت مشکل ہوجائے گی۔

Published: 28 Jun 2019, 10:10 PM IST

علاوہ ازیں رکن اسمبلی مسعود اختر، خالد سیفی ،ضلع پنچایت چیئرمین نمائندہ ماجد علی اور سید ذہین احمد جمعیۃ علماء سہارنپور بھی خطاب کیا۔ اس دوران درمیان میں انقلاب زندہ آباد اور حکومت کیخلاف جم کر نعرے بازی کی گئی ۔آخر میں پروگرام کنوینر سید ذہین احمد جنر سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔پروگرام کی صدارت مفتی عفان منصورپوری اور نظامت مولانامحمودنے کی۔اس دوران ڈاکٹر انور سعید، سعد صدیقی،مفتی خادم الاسلام قاسمی جنر سکریٹری جمعیۃ علماء دیوبند، مولانا مسرور احمد قاسمی ،حاجی محمد یاسین،مفتی عارف مظاہری صدر جمعیۃ علماء تحصیل رامپور منیہاران،مولانا شمشیر الحسنی قاسمی، قاری محمد فوزان،قاری سلیم ، مولانا محمد ابراہیم قاسمی ، سلیم احمد عثمانی،سید حارث ،نیتا مظاہر حسن،حیدر علی، مہدی حسن عینی،بلال سہارنپوری سمیت بڑی تعداد میں دیوبند اور اطراف کے لوگوں نے شرکت کی۔

Published: 28 Jun 2019, 10:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Jun 2019, 10:10 PM IST