
جنتر منتر یعنی پارلیمنٹ کے باہر کسانوں نے تین زرعی قوانین کے خلاف ’کسان سنسد ‘ کا احتمام کیا ہوا ہے اور دوسری جانب پارلیمنٹ کے اند ر مانسون اجلاس کی کارروائی کےدوران کانگریس کے سابق سربراہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ گاندھی جی کے مجسمہ کے نیچے ان بلوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔
جنتر منتر پرسخت حفاظتی انتظامات کئےگئے ہیں۔وہاں پر پولیس اور نیم فوجی دستے بڑی تعدادمیں طعینات کئے گئے ہیں ۔ پولیس کی نگرانی میں دو سو کسانوں کاگروپ سنگھو بارڈر سے جنتر منتر پہنچا ہے۔یہ اس لئے کیا گیاہےکیونکہ اس سال 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی کے دوران تشدد اور بد انتظامی ہوئی تھی۔
پارلیمنٹ کے اندر کانگریس کے ارکان نے بلوں کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے راہل گاندھی کی قیادت میں مظاہرہ کیا ۔اس میں کانگریس کے رہنماؤں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔