قومی خبریں

عآپ لیڈر ستیندر جین سے منسلک 7.44 کروڑ کی جائیداد ضبط، آمدنی سے زیادہ ملکیت معاملہ میں ای ڈی کی بڑی کارروائی

ستیندر جین کو پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کو لے کر بے ضابطگیوں سے متعلق معاملے میں راحت مل چکی ہے۔ اس معاملہ میں سی بی آئی نے عدالت میں کلوزر رپورٹ بھی داخل کر دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ستیندر جین، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ستیندر جین، تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی حکومت کے سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر ستیندر جین کی مشکلوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کی کمپنیوں سے منسلک 7.44 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی تحت کی گئی ہے۔ واضح ہو کہ ای ڈی کی تحقیقات سی بی آئی کی اس ایف آئی آر کی بنیاد پر شروع ہوئی تھی، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ دہلی حکومت میں وزیر رہتے ہوئے ستیندر جین نے فروری 2015 سے مئی 2017 کے درمیان اپنی آمدنی سے جائیداد اکٹھے کیے تھے۔ سی بی آئی اس معاملہ میں ستیندر جین اور ان کی اہلیہ پونم جین کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کے خلاف سال 2018 میں ہی چارج شیٹ داخل کر چکی ہے۔

Published: undefined

تحقیقات میں سامنے آیا کہ نوٹ بندی کے فوراً بعد 2016 میں جین کے قریبی انکش جین اور ویبھو جین نے 7.44 کروڑ روپے بینک میں جمع کرائے تھے۔ انہوں نے یہ پیسے کچھ کمپنیوں کے نام پر دکھایا، جبکہ اصل میں یہ کمپنیاں ستیندر جین کے ہی کنڑول میں تھیں۔ محکمہ انکم ٹیکس اور عدالتوں نے بھی قبول کیا کہ دونوں جین فیملی کے بے نامی دار ہیں۔

Published: undefined

واضح ہو کہ ای ڈی پہلے ہی 4.81 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر چکی ہے۔ اب 7.44 کروڑ کی جائیداد ضبط ہونے کے بعد کل ضبط جائیداد 12.25 کروڑ روپے کی ہو گئی ہے۔ یہ مکمل رقم ان جائیداوں کی ہیں، جنہیں تحقیقاتی ایجنسیاں ستیندر جین کی آمدنی سے زیادہ تصور کر رہی ہیں۔ ای ڈی جلد ہی اس معاملے میں سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کرے گی۔ فی الحال اس معاملہ کی سماعت دہلی کے راؤس ایونیو کورٹ میں ہو رہی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ستیندر جین کو پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کو لے کر  بے ضابطگیوں سے متعلق معاملے میں راحت مل چکی ہے۔ اس معاملہ میں سی بی آئی نے عدالت میں کلوزر رپورٹ بھی داخل کر دی ہے۔ عدالت نے کہا تھا کہ کئی سالوں کی تحقیقات کے باوجود کسی کے بھی خلاف پی او سی ایکٹ 1988 یا کسی دوسرے جرم کے تحت الزامات کی حمایت کرنے والا کوئی بھی ثبوت نہیں ملا ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ مجرمانہ سازش کی نشاندہی کرنے والا بھی کوئی ثبوت نہیں مل سکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined