قومی خبریں

جائیداد تنازعہ: حیدر آباد میں ارب پتی کاروباری کا بہیمانہ قتل، ناتی نے 70 مرتبہ مارا چاقو

28 سال کے کیرتی تیجا نے جائیداد کو لے کر تیکھی بحث کے بعد ویلجن گروپ آف انڈسٹریز کے چیئرمین جناردن راؤ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>قتل کی علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

قتل کی علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

حیدر آباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ویلجن گروپ آف انڈسٹریز کے 86 سالہ بانی ویلامتی چندرشیکھر راؤ کا ان کے ہی گھر میں قتل کر دیا گیا ہے۔ دراصل ان کے ناتی نے ہی 70 مرتبہ چاقو سے حملہ کرکے بے رحمی سے ان کا قتل کر دیا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کمپنی کا ڈائریکٹر بنائے جانے کے معاملے پر ہوئے تنازعہ کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔ اس دوران بیٹے کو روکنے کے کوشش میں اس کی ماں بھی زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق 28 سال کے کیرتی تیجا نے جائیداد کو لے کر تیکھی بحث کے بعد جمعرات کی آدھی رات کو اپنے نانا وی سی جناردن راؤ کو چاقو مار کر قتل کر دیا اور وہاں سے فرار ہو گیا۔ قتل کے تین بعد پولیس نے کیلارو کیرتی تیجا کو ان کے نانا کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ تیجا نے اپنے نانا پر 70 سے بھی زیادہ مرتبہ چاقو سے حملہ کیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا ابھی انتظار ہے۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہوئے اسلحہ کو بھی برآمد کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تیجا نے اپنی ماں پر بھی حملہ کیا تھا جو فی الحال اسپتال میں داخل ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تیجا کو آبائی جائیداد میں ان کے حصے کے طور پر 4 کروڑ روپے دیے گئے تھے۔ تیجا نے مبینہ طور پر اپنے نانا پر پراپرٹی کو ٹھیک طریقے سے تقسیم نہیں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کا احتجاج کیا تھا۔ پھر اس نے پراپرٹی کی غیر منصفانہ تقسیم کی بات کو لے کر ویلجن گروپ کے چیئرمین اور اپنے نانا پر حملہ کر دیا اور غصے میں مبینہ طور پر کئی بار چاقو سے حملہ کیا، جس سے بزرگ کی موت ہو گئی۔ اسپتال سے ملی جانکاری کے مطابق مہلوک شخص کے جسم پر چاقو کے 70 زخم تھے۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کس بے رحمی سے کروڑوں کے مالک ویلجن گروپ کے چیئرمین کا قتل کیا گیا۔

Published: undefined

جانچ میں پتہ چلا ہے کہ تیجا حال ہی میں امریکہ سے ماسٹرس کی ڈگری پوری کرکے حیدر آباد واپس آیا تھا۔ وہ حیدر آباد کے مغربی کوریڈور میں واقع ایک گیٹیڈ کمیونٹی، لینکو ہلس میں رہ رہا تھا۔ تیجا اپنے نانا راؤ سے شدید ناراض تھا۔ اسے لگتا تھا کہ اس کے کنبہ کے دوسرے رکن کے مقابلے امتیاز کیا جاتا ہے۔ جناردن راؤ کی تین بیٹیا اور ایک بیٹا ہے۔ تیجا ان کی تین بیٹیوں میں سے دوسرے نمبر کی بیٹی کی اولاد ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جناردن راؤ تقریباً 500 کروڑ روپے کی کمپنی کے مالک تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined