
حادثہ کے بعد تباہ اجیت پوار کا طیارہ، تصویر سوشل میڈیا
مہاراشٹر کے آنجہانی نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کے طیارہ حادثے کے بارے میں جمعرات کو تازہ پیش رفت سامنےآئی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے بلیک باکس سے معلومات حاصل کرنے کا عمل سرکاری طور سے شروع کردیا گیا ہے۔ متعلقہ ایجنسیاں پورے معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہیں اور بلیک باکس سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
معلومات کے مطابق بلیک باکس سے اہم تکنیکی ڈیٹا اور پرواز سے متعلق ریکارڈ کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں جو حادثے کی وجہ کو سمجھنے میں اہم ثابت ہوں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ بلیک باکس میں طیارے کی آحری سرگرمیاں، تکنیکی حالت، پائلٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے درمیان ہوئی بات چیت سمیت متعدد اہم معلومات موجود ہوتی ہیں۔ انہیں معلومات کے تجزیے کیا بنیاد پر یہ واضح ہوسکے گا کہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا یا کوئی اور وجہ تھی۔
Published: undefined
ڈیٹا حاصل کرنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کی طرف سے ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ اس رپورٹ میں حادثے کے اسباب، واردات اور حادثے کی وجوہات سے متعلق واضح معلومات سامنے آنے کی امید ہے۔
Published: undefined
بتادیں کہ اس ہولناک حادثے کے حوالے سے مختلف حلقوں سے شکوک وشبہات کا اظہار کئے جانے کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو کو خط لکھ کر حادثے کی اصل وجوہات کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ خط میں مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اور موثر اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔
Published: undefined
اس حادثے میں سینئر لیڈر اجیت پوار سمیت 5 لوگوں کی جان چلی گئی تھی جس کے بعد ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت سے واضح معلومات اور کارروائی کی اپیل کی تھی۔ اس کے جواب میں مرکزی وزیر نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے اور تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر حفاظتی معیار کو مزید مضبوط کرے گی۔ مہاراشٹر حکومت نے بھی تحقیقات میں مکمل تعاون کا وعدہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined