قومی خبریں

یو پی میں خواتین کے خلاف دلدوز جرائم پر خاموش کیوں ہے یوگی حکومت: پرینکا گاندھی

خواتین کے خلاف یو پی میں بڑھتے جرائم پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یوگی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انھوں نے سوال کیا ہے کہ خواتین کے خلاف ہو رہے دلدوز واقعات پر حکومت خاموش کیوں ہے؟

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی 

اتر پردیش میں بڑھتے جرائم کے واقعات پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے جرائم کے بڑھتے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتر پردیش میں روزانہ خواتین کے ساتھ جرائم ہو رہے ہیں، لیکن ان دل دہلا دینے والے واقعات پر حکومت خاموشی اختیار کیے ہوئےہے۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’فیروز آباد میں عصمت دری متاثرہ کے والد کا قتل کر دیا گیا۔ سیتا پور میں بچی کی عصمت دری کی گئی اور پھر قتل کر دیا گیا۔ کہاں ہے حکومت؟‘‘ وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’’بی جے پی راج میں خواتین کے خلاف جرائم کا گراف بڑھا ہے، لیکن کوئی ذمہ داری بھی نہیں لے رہے۔‘‘ اپنے ٹوئٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری نے ایک تصویر بھی پیش کی ہے جس میں لکھا ہے ’’ایٹہ میں گھر میں گھس کر عصمت دری کی کوشش اور ناکام ہونے پر لڑکی کا گلا ریتا۔ سیتا پور میں 3 سال کی بچی کے ساتھ عصمت دری اور اس کا قتل کر دیا گیا۔ فیروز آباد میں عصمت دری متاثرہ کے والد کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ چترکوٹ میں دیوانگنا وادی کے پاس ملی خاتون کی لاش، گھر والوں نے لگایا قتل کا الزام۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ بدھ کے روز کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اعظم گڑھ کے بلیریا گنج میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ میں تشدد کے دوران زخمی خواتین سے ملاقات کے لیے پہنچی تھیں۔ اس دوران پرینکا گاندھی نے کہا تھا کہ یہ (یوگی) حکومت پوری طرح سے غریبوں کے خلاف کام کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا تھا کہ جن لوگوں پر ظلم ہوا ہے اور جو لوگ جیل میں بند ہیں، ان کو انصاف دلانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انھوں یہ بھی کہا تھا کہ ’’آپ سبھی کے ساتھ غلط کیا گیا ہے۔ ہمیں اس ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined