قومی خبریں

ملک کے ادارے ’سونے کی چڑیا‘ ہیں، بی جے پی انھیں کھوکھلا کر فروخت کر رہی ہے: پرینکا گاندھی

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے کہا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ مارچ تک ائیر انڈیا اور بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے فروخت کا عمل پورا کر لیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ ملک کے کئی اہم سرکاری اداروں کو فروخت کرنے اور پرائیویٹ ہاتھوں میں دینے کے ایشو پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ’’جہاں ڈال ڈال پر سونے کی چڑیا کرتی ہے بسیرا، وہ بھارت دیش ہے میرا۔ ہمارے ادارے ہماری شان ہیں۔ یہ ہی ہماری ’سونے کی چڑیا‘ ہیں۔ بی جے پی نے وعدہ تو ملک بنانے کا کیا تھا لیکن کام بھارت کے بہترین اداروں کو کھوکھلا کر انھیں بیچنے کا کر رہی ہے۔ افسوسناک۔‘‘

Published: undefined

دراصل پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں سرکاری ائیر لائن کمپنی ائیر انڈیا اور سرکاری تیل ریفائنری بھارت پٹرولیم کارپوریشن کی جانب اشارہ کیا ہے۔ حال ہی میں ’ٹائمز آف انڈیا‘ کو دئیے اپنے ایک انٹرویو میں وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے کہا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ مارچ تک ائیر انڈیا اور بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے فروخت کا عمل پورا کر لیا جائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ انھیں فروخت کرنے سے اس مالی سال میں 1 لاکھ کروڑ کا فائدہ ہوگا۔ وزیر مالیات نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ حکومت نے گزشتہ سال بھی ائیر انڈیا کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن اس وقت سرمایہ کار اسے خریدنے میں زیادہ دلچسپی نہیں لے رہے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ائیر انڈیا فروخت نہیں کیا جا سکا۔

Published: undefined

سرکاری کمپنیوں کو فروخت کیے جانے کی اپوزیشن لگاتار مخالفت کر رہی ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سرکاری کمپنیاں ہمارے ملک کی پونجی ہیں، ایسے میں حکومت کو اسے فروخت نہیں کرنا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ اس ایشو کو پرینکا گاندھی نے اٹھایا ہے۔ اس سے پہلے کانگریس سرکاری کمپنیوں کو فروخت کرنے اور انھیں پرائیویٹ ہاتھوں میں دینے کا کئی بار مخالفت کر چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو