قومی خبریں

’پاکستان چلے جاؤ‘ والے بیان پر پرینکا گاندھی کا طنز، ’افسروں کو نہیں ہے آئین کی فکر‘

پرینکا گاندھی نے کہا کہ برسراقتدار جماعت نے ملک کے آئینی اداروں میں بھی اتنی فرقہ وارانہ نفرت گھول دی ہے کہ اعلی افسران کو بھی اپنے آئینی عہدے کا کوئی پاس ولحاظ نہیں ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ایس ایس پی کے متنازع بیان کی تنقید کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ برسراقتدار جماعت نے ملک کے آئینی اداروں میں بھی اتنی فرقہ وارانہ نفرت گھول دی ہے کہ اعلی افسران کو بھی اپنے آئینی عہدے کا کوئی پاس ولحاظ نہیں ہے۔

Published: undefined

میرٹھ کے ایس ایس پی کی جانب سے کیمرے پر مظاہرین کو پاکستان جانے کی دھمکی دینے کی وائرل ویڈیو پر اپنے تبصرے میں ٹوئٹر پر لکھا ’’ہندوستان کا آئین کسی بھی شہری کے ساتھ اس طرح کی زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے اور جب آپ اہم عہدے پر فائز افسر ہیں تو آپ کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے، بی جے پی نے اداروں میں اس قدر فرقہ واریت کا زہر گھول دیا ہے کہ آج افسروں کو آئین کے حلف کی کوئی قدر نہیں ہے‘‘۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ایس ایس پی کی وائر ویڈیو کو بھی پوسٹ کیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 20 دسمبر کو شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج میں تشدد کے بعد ایس ایس پی اکھلیش این سنگھ مظاہرین سے پاکستان چلے جاؤ کہتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو کے مطابق ایس ایس پی کہہ رہے کہ’’ کہاں جاؤ گے اس گلی کو ٹھیک کردوں گا‘‘۔

Published: undefined

وہیں چوطرفہ تنقید کے بعد ایس ایس پی نے اپنی صفائی میں کہا کہ’’ ہم حالات کے جائزے کے لئے علاقے میں پہنچے تھے کہ اسی دوران کچھ شرپسند عناصر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے دکھائی دئیے اس کے جواب میں میں نے ان کو کہا کہ کھاتے یہاں کا ہو اور گاتے پاکستان کا ہو۔ پاکستان چلے جاؤ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined