قومی خبریں

پرینکا گاندھی نے بلونی کو دی نئے گھر کی مبارکباد اور جلد صحتیابی کی دعائیں

پرینکا گاندھی 30 جولائی کولودھی اسٹیٹ والا سرکاری گھر خالی کردیں گی اوروہ خالی کرنے سے پہلے نئے مالک انل بلونی کو چائے پربلانا چاہتی تھیں لیکن ان کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے۔

پرینکا گاندھی، تصویر Getty Images
پرینکا گاندھی، تصویر Getty Images 

سیکیورٹی کی وجہ سے کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکاگاندھی ایک لمبےوقت سے دہلی کے 35 لودھی اسٹیٹ میں رہ رہی تھیں لیکن حکومت نے ان کویہ مکان یکم اگست سے پہلے خالی کرنے کے لئے کہاتھا جو وہ کرنے جا رہی ہیں۔یہ مکان اب بی جےپی کے رکن پارلیمنٹ انل بلونی کوالاٹ ہوا ہے۔پرینکا گاندھی چاہتی تھیں کہ مکان خالی کرنے سےپہلے وہ اس مکان میں نئے آنے والے کےساتھ چائے پیئں ۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے اس کے لئے انل بلونی کودعوت نامہ بھیجاتھا جس کے جواب میں انل بلونی نے ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے تحریر کیاکہ کیونکہ وہ ابھی اپنی بیماری کاعلاج کرا کر ممبئی سےلوٹے ہیں جس کی وجہ سے وہ آئیسولیشن میں ہیں اس لئے وہ نہیں آسکتے۔بلونی نے اسی کے ساتھ پرینکاگاندھی کوپیشگی کھانے کی دعوت دے دی ہے ۔بلونی نے کہا کہ جب وہ مکان میں منتقل ہو جائیں گے تو وہ چاہیں گے کہ پرینکاگاندھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ ان کے گھر کھانا کھائیں جس میں وہ اترکھنڈکے خاص کھانوں کاانتطام کریں گے جیسے مانڈوے کی روٹی، جھنگورےکی کھیر،پہاڑی رائتا،بھٹ کی چٹکانی وغیرہ ۔

Published: undefined

بلونی جن کو کینسر بتایا جارہاہےان کی طبعیت کے بارے میں جان کر پرینکاگاندھی نے انہیں فون کیا اور ان کےصحت کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ٹویٹ کے ذریعہ یہ بات شئیر کی’’میری انل بلونی اور ان کی اہلیہ سے بات ہوئی میں ان کی صحت اور خوشحالی کے لئے دعا کرتی ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا کہ انہوں نے بلونی کو نئے گھر کی مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس گھر میں ویسی ہی خوشیاں ان کو ملیں جیسی ان کے خاندان کو ملی ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کانگریس رہنما کو وزارت برائے شہری ترقیات نےسرکاری گھر خالی کرنے کے لئے یکم اگست تک کا وقت دیا تھا ۔ پرینکاگاندھی کی کیونکہ ایس پی جی سیکیورٹی ہٹا لی گئی ہے اس لئے وہ اس سرکاری رہائش کی اہل نہیں رہیں جبکہ حکومت کے سیکیورٹی کم کرنے کے فیصلہ کو لے کر سیاست کےگلیاروں میں سوال بھی اٹھے ہیں۔اب پرینکا گاندھی کوزیڈ پلس سیکیورٹی ملی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined