قومی خبریں

پرالی جلانے کو لے کر کسانوں پر درج کیس واپس لینے کا فیصلہ یوگی حکومت کا ڈرامہ: پرینکا

یوگی حکومت کے ذریعہ کسانوں پر پرالی جلانے کو لے کر درج کیس کو واپس لینے کے فیصلے پر پرینکا نے حملہ کیا ہے، انھوں نے اسے حکومت کا ڈرامہ قرار دیا اور سوال کیا کہ آخر کسانوں کی بے عزتی کیوں کی گئی؟

پرینکا گاندھی، تصویری و این آئی
پرینکا گاندھی، تصویری و این آئی 

یوگی حکومت کے ذریعہ کسانوں پر پرالی جلانے کو لے کر درج کیس کو واپس لینے کے فیصلے پر اب پرینکا گاندھی نے حملہ کیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اسے ریاستی حکومت کا ڈرامہ قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں پرینکا گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’جب یو پی حکومت پرالی جلانے کے لیے کسانوں کے ساتھ جرائم پیشوں کی طرح سلوک کر رہی تھی، اس وقت کانگریس پارٹی نے پوچھا تھا کہ کسان کا دھان قانونی، اور پرالی غیر قانونی کیسے؟‘‘

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ میں مزید سوال کیا ہے کہ ’’الیکشن آتے ہی مقدمے واپس لینے کا ڈرامہ کرنے والی حکومت کو بتانا چاہیے کہ کسانوں کی بے عزتی کس کے حکم پر کی گئی تھی؟‘‘ غور طلب ہے کہ گزشتہ مہینے یوگی حکومت نے مغربی اتر پردیش کے کسانوں سے بات چیت کے دوران کیس واپس لیے جانے کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ مقدمے واپس لینے کے ساتھ ہی کسانوں پر لگایا گیا جرمانہ بھی معاف کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined