قومی خبریں

بی جے پی اپنے نعرے '370 پار' کے ذریعے آئین بدلنا چاہتی ہے: چوہان

پرتھوی راج چوہان نےکہا  کہ چونکہ بی جے پی کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں جیت کا یقین نہیں ہے اس لئے وہ دوسری سیاسی جماعتوں کو توڑنے میں مصروف ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر پرتھوی راج چوہان نے بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے انتخابی نعرے’370 پار ‘کو نشانہ بناتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ وہ ملک کے آئین میں ترمیم کرنا چاہتی ہے۔

Published: undefined

کل ضلع دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرتھوی راج  چوہان نے دعویٰ کیا کہ اس طرح کا نعرے دیکر بی جے پی ملک میں جمہوریت کو تباہ کرنے اور مہاراشٹر میں اپوزیشن جماعتوں کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

Published: undefined

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ چونکہ بی جے پی کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں جیت کا یقین نہیں ہے اس لئے وہ دوسری سیاسی جماعتوں کو توڑنے میں مصروف ہے۔کانگریس کے رہنما نے کہا کہ اس بنیاد پر لوگوں کو اس انتخاب کو سنجیدگی سے لینا چاہئے اور جمہوریت اور ملک کے آئین کی حفاظت کے لئے سمجھداری سے ووٹ دینا چاہئے۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ ریزرویشن کے معاملہ پر مراٹھا اور او بی سی برادریوں کے درمیان جھگڑا پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Published: undefined

مہا وکاس اگھاڑی کے اتحادیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پرتھوی راج  چوہان نے کہا کہ چونکہ بی جے پی نے مبینہ طور پر ریاست میں سیاسی پارٹیوں کو توڑنے کا سہارا لیا ہے، اس لیے وہ ایسے امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے جن کی حمایت کانگریس، شیو شیو سینا (یو بی ٹی) اور این سی پی (شرد پوار) جیسے تین اتحادی شراکت داروں نے متفقہ طور پر منتخب کیا ہے۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ونچیت بہوجن اگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر ایم وی اے کے ساتھ رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined