قومی خبریں

وزیر اعظم واشنگٹن پہنچے، آج امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے کریں گے ملاقات

وزیر اعظم نریندر مودی واشنگٹن پہنچ گئے ہیں اور وہاں وہ آج امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کریں گے۔ دورہ کے دوران وہ صدر بائیڈن سے بھی ملاقات کریں گے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

خبروں کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی واشنگٹن پہنچ گئے ہیں اور جس ہوٹل میں وہ قیام کریں گے وہیں وہ کئی چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کریں گے۔آج ہی ان کی ملاقات امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس سے بھی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے امریکہ کے دورے پر جانے قبل کہا تھا کہ وہ اس دورہ کے دوران ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مجموعی عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے ، ہندوستان کے اسٹریٹجک شراکت دار جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور اہم عالمی مسائل پر تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے بات چیت کریں گے ۔

Published: undefined

انہوں نے کہا تھا کہ وہ امریکی صدر جوزف آر بائیڈن کی دعوت پر 22 سے 25 ستمبر تک امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ صدر بائیڈن کے ساتھ ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیں گے اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہ صدر بائیڈن ، آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اور جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہائیڈے سوگا کے ساتھ کواڈرینگولر فریم ورک کے پہلے براہ راست سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ میٹنگ مارچ میں منعقد ہونے والی پہلی ورچول میٹنگ کے نتائج کا جائزہ لینے اور آگے کے پروگرام کے لیے ترجیحات طے کرنے کا موقع فراہم کرے گی جو کہ انڈین پیسفک ریجن کے لیے ہمارے مشترکہ وژن پر مبنی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined