قومی خبریں

روزگار میلہ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم مودی کا بیان ’سو برسوں کا مسئلہ سو دن میں حل نہیں ہو سکتا‘

نریندر مودی نے کہا کہ بے روزگاری اور خود روزگاری کا 100 سال پرانا مسئلہ 100 دنوں میں حل نہیں ہو سکتا۔ روزگار میلہ حکومت کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی / یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی / یو این آئی 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے دھن تیرس کے دن یعنی 22 اکتوبر کو ملک کے نوجوانوں کے لیے روزگار میلے کا آغاز کیا ہے۔ پی ایم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر 10 لاکھ کارکنوں کے لیے بھرتی مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’بے روزگاری اور خود روزگاری کا 100 سال پرانا مسئلہ 100 دنوں میں حل نہیں ہو سکتا۔ روزگار میلہ حکومت کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔‘‘ پی ایم مودی نے کہا، حکومت مینوفیکچرنگ، سیاحت پر توسیع پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، کیونکہ یہ بہت سے روزگار پیدا کرتے ہیں۔

Published: undefined

پی ایم مودی نے کورونا کی وبا کے دوران ان کی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا، "کورونا کی وبا کے دوران ایم ایس ایم ای سیکٹر کو مرکز کی 3 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی مدد سے 1.5 کروڑ سے زیادہ ملازمتوں کا بحران ٹل گیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ تقریب کے دوران 75000 نئے تعینات ہونے والوں کو تقرری کے خطوط فراہم کئے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے ایک بیان کے مطابق، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعظم کے مسلسل عزم کو پورا کرنے کی طرف یہ ایک اہم قدم ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے، تمام وزارتیں اور محکمے منظور شدہ آسامیوں کے تئیں موجودہ خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہے ہیں۔" ملک بھر سے نئے بھرتی ہونے والے افراد حکومت ہند کی 38 وزارتوں/محکموں میں شامل ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ