قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کا 15 مہینے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ، بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے پر روانہ

وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز بنگلہ دیش کے دو دن کے دورہ پر روانہ ہو گئے، یہ گزشتہ 15 مہینے کے بعد ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز بنگلہ دیش کے دو دن کے دورہ پر روانہ ہو گئے، یہ گزشتہ 15 مہینے کے بعد ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ ’آکاشوانی نیوز‘ کے مطابق خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے وزیر اعظم مودی کے بنگلہ دیش کے سرکاری دورے سے قبل نامہ نگاروں کو معلومات دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی شراکت داری کو مزید تقویت بخشےگا۔

Published: undefined

خارجہ سکریٹری نے کہا کہ کووڈ-19 عالمی وبا کے بعد سے وزیر اعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے اور اِس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت، بنگلہ دیش کو کس قدر اہمیت دیتا ہے۔ بنگلہ دیش کے اپنے دورے پر وزیر اعظم مودی آج ڈھاکہ میں وہاں کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور نیشنل پریڈ گراؤنڈ سے خطاب کریں گے۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی اس کے علاوہ بنگلہ دیش کی اپنی ہم منصب شیخ حسینہ سے مذاکرات کریں گے۔ بعد میں دونوں ملکوں کے وفود بھی اِس میں شامل ہوں گے۔ وزیر اعظم مودی ڈھاکہ کے مضافات میں ساور کے مقام پر قومی شہیدوں کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ مودی اور شیخ حسینہ، بنگ بندھو - باپو نمائش کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اِس دورے پر مختلف معاہدوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو