قومی خبریں

وزیراعظم مودی پوروانچل ایکسپریس وے کا آج کریں گے افتتاح

وزیر اعظم مودی آج سلطان پور میں پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔ اس کے لیے وہ دوپہر 1:10 بجے امیٹھی کے فرصت گنج ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔

نریندر مودی، تصویر یو این آئی
نریندر مودی، تصویر یو این آئی 

سلطان پور: وزیر اعظم نریندر مودی اتر پردیش کے پوروانچل خطہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے مقصد سے منگل کے روز نو تعمیر شدہ 'پورانچل ایکسپریس وے' کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کے روز ٹوئٹ کیا، "عزت مآب وزیراعظم جی کے ذریعہ آج اترپردیش کے لوگوں کے خوابوں اور امیدوں کے راج پتھ ’پورانچل ایکسپریس وے‘ کا افتتاح ہوگا۔ یہ ایکسپریس وے عام لوگوں کی زندگیوں میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا اور پوروانچل کو ترقی کے مرکزی دھارے سے جوڑے گا۔ شکریہ وزیراعظم جی !

Published: undefined

پوروانچل ایکسپریس وے 341 کلو میٹر طویل ہے۔ یہ شاہراہ لکھنؤ سلطان پور روڈ پر واقع گاؤں چود سرائے ضلع لکھنؤ سے شروع ہو کر یوپی بہار سرحد سے 18 کلو میٹر مشرق میں قومی شاہراہ نمبر 31 پر واقع گاؤں حیدریہ پر ختم ہوتی ہے۔ یہ ایکسپریس وے 6 لین والی ہے، جسے مستقبل میں 8 لین بھی کیا جاسکتا ہے۔ پور وانچل ایکسپریس وے، جس کی تعمیر پر تقریباً 22500 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے، اتر پردیش کے مشرقی حصے بالخصوص لکھنو، بارہ بنکی، امیٹھی، ایودھیا، سلطان پور، امبیڈ نگر، اعظم گڑھ، مئو اور غازی پور کے اضلاع میں اقتصادی ترقی کو رفتار ملے گی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ شاہراہ پوروانچل خطے کی ترقی اور روزگار کے امکانات کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق وزیر اعظم مودی سلطان پور میں پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔ اس کے لیے وہ دوپہر 1:10 بجے امیٹھی کے فرصت گنج ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ یہاں سے وہ سلطان پور روانہ ہوں گے اور 1:55 بجے پنڈال پہنچنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی ایکسپریس وے پر بنائے گئے ایمرجنسی رن وے پر سہ پہر 3:25 بجے جنگی طیاروں کا ایئر شو دیکھیں گے۔ تقریباً 45 منٹ کے اس پروگرام میں سخوئی، میراج، رافیل، اے این-32 جیسے جنگی طیارے ایکسپریس وے پر اتریں گے۔ پروگرام کے اختتام کے بعد وزیر اعظم شام 4 بجے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined