
جے رام رمیش / آئی اے این ایس
کانگریس کے ذریعہ لگاتار ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے مطالبہ کی تنقید کرنے والی مودی حکومت نے گزشتہ دنوں ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس معاملے میں برسراقتدار طبقہ کے لیڈران پی ایم مودی کی تعریف کر رہے ہیں، جبکہ کانگریس اس فیصلے کو اپنی کامیابی قرار دے رہی ہے۔ اس معاملے میں کانگریس نے کئی بار مودی حکومت کو ہدف تنقید بھی بنایا، اور اب ایک بار پھر پارٹی نے وزیر اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے مودی کی پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حقیقت سب کے سامنے رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو پلٹتے دیر نہیں لگتی ہے۔ پہلے وہ ذات پر مبنی مردم شماری کے مطالبے کی مخالفت کرتے تھے اور اب اسے اپنا کارنامہ قرار دے رہے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی نے اتوار (25 مئی) کو این ڈی اے کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ بلائی تھی، جس میں انہوں نے ذات پر مبنی مردم شماری کے فیصلے کو اہم قدم قرار دیا۔ مودی نے کہا کہ اس فیصلے سے کمزور طبقوں کو ترقی کے دھارے میں لایا جا سکے گا۔ وزیر اعظم کے مطابق این ڈی اے حکومت ذات پر مبنی سیاست نہیں کرتی، بلکہ سب کے لیے کام کرتی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس میٹنگ میں 2 اہم قراردادیں مںظور کیں۔ پہلی قرارداد میں ’آپریشن سندور‘ پر فوج کی تعریف کی اور دوسری قرارداد میں ذات پر مبنی مردم شماری کے فیصلے کو معاشرتی انصاف کی جانب اہم قدم قرار دیا۔
Published: undefined
اب جئے رام رمیش نے ذات پر مبنی مردم شماری کے حوالے سے وزیر اعظم مودی کی پرانی ویڈیو شیئر کر کے ان کو پرانے بیانات کی یاد دلائی۔ کانگریس جنرل سیکرٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر اعظم مودی کی 2 ویڈیو شیئر کی ہیں۔ ویڈیو میں وزیر اعظم مودی کو ذات پر مبنی مردم شماری پر تنقید کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی جے رام رمیش نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’آپریشن سندور چل رہا تھا، اسی وقت مودی حکومت نے اچانک ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کا اعلان کیا اور اب وزیر اعظم مودی اس کی کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
جے رام رمیش کی شیئر کردہ ویڈیو میں وزیر اعظم مودی صاف طور پر یہ کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں کہ ’’اپوزیشن ذات کے نام پر سماج کو تقسیم کرتی ہے اور آج بھی وہی گناہ کر رہی ہے۔‘‘ دوسری ویڈیو میں انہوں نے ذات پر مبنی مردم شماری کو ’شہری نکسل ذہنیت‘ قرار دیا۔ قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اور خاص طور سے کانگریس کافی وقت سے ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کرتے آئی ہیں۔ حالانکہ بہار، تلنگانہ اور کرناٹک جیسی ریاستیں پہلے ہی ذات پر مبنی سروے جاری کر چکی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined