وزیراعظم مودی بنگلورو میں ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے۔ ویڈیو گریب ’ایکس‘
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو بنگلورو سے تین اور وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ انہوں نے کافی دنوں سے منتظر بنگلورو-بیلگاوی کو خود ہری جھنڈی دکھائی جبکہ شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا-امرتسر اور اجنی (ناگپور) سے پونے کے لیے جانے والی وندے بھارت خدمات کی شروعات ڈیجیٹل توسط سے کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت، وزیر اعلیٰ سدارمیا، مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو سمیت کئی دیگر معزز لوگ موجود تھے۔
Published: undefined
اس سے پہلے وزیر اعظم مودی جب اپنے قافلہ کے ساتھ کے سی آر ریلوے اسٹیشن کی طرف بڑھے تو سڑک کی دونوں جانب کھڑے لوگوں نے ’مودی-مودی‘ کے نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ مودی نے بھی اپنی کار کے اندر سے ان کا ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم اسٹیشن پہنچے اور ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ بعد میں وزیر اعظم نے بنگلورو میٹرو کی یلو لائن کا بھی افتتاح کیا۔ اس میں انہوں نے وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ سمیت تمام رہنماؤں کے ساتھ سفر بھی کیا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ بنگلورو سے بیلگاوی تک چلنے والی یہ وندے بھارت ایکسپریس کرناٹک میں چلنے والی 11ویں وندے بھارت ٹرین ہے۔ ریلوے افسروں کے مطابق اس کے شروع ہونے کے بعد 611 کلومیٹر کی دوری محض 8.5 گھنٹے میں طے کی جا سکے گی۔ یہ ان دونوں شہروں کے درمیان سب سے تیز رفتار کی ٹرین ہے، جس سے موجودہ ٹرین خدمات کے مقابلے میں کے ایس آر (کرانتی ویر سنگولی رایان) بنگلورو سے بیلگاوی تک تقریباً ایک گھنٹے 20 منٹ اور بیلگاوی-کے سی آر بنگلورو تک ایک گھنٹے 40 منٹ کی بچت ہوگی۔
Published: undefined
افسروں نے کہا کہ یہ ٹرین ہندوستان کے ’سلیکان سٹی‘ بنگلورو کو اہم میڈیکل اور انجینئرنگ انسٹی چیوٹ کے مرکز بیلگاوی سے جوڑتی ہے جس سے علاقے میں اقتصادی اور تعلیمی مواقع کو فروغ ملے گا۔ یہ راستہ کرناٹک کے خوشحال گنّا علاقے اور دھارواڑ، ہبلی، ہاویری، داون گیرے اور تُمکرو جیسے اہم شہروں سے ہو کر گزرتا ہے۔ دھارواڑ اپنے باوقار تعلیمی اداروں کے لیے مشہور ہے، وہیں ہبلی ایک بہترین انڈسٹریل علاقہ ہے جبکہ ہاویری ایک اُبھرتا ہوا زرعی مرکز ہے وہیں داون گیرے کپڑا اور زراعت کے لیے مشہور ہے، تُمکرو ایک بڑھتا ہوا صنعتی اور تعلیمی مرکز ہے۔
Published: undefined
تین وندے بھارت خدمات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریلوے افسروں نے کہا کہ یہ نئی وندے بھارت ٹرینیں لوگوں کے درمیان رابطے کو اور بھی زیادہ مضبوط کریں گی اور مسافروں کو عالمی سطح کے سفر کا احساس ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined