قومی خبریں

دربھنگہ میں پجاری کا قتل، بھاگ رہے بدمعاشوں کی جم کر پیٹائی، ایک کی موت

بابو رام نے بتایا کہ مشتعل لوگوں کی پیٹائی سے ایک بدمعاش پلکت سنگھ کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی جبکہ زخمی دو لوگوں کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔

قتل، علامتی تصویر یو این آئی
قتل، علامتی تصویر یو این آئی 

دربھنگہ: بہار میں دربھنگہ ضلع کے یونیورسیٹی تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے جمعرات کی صبح دیوی کنکالی ماں مندر کے پجاری کا گولی مار کرقتل کر دیا، وہیں بھاگ رہے بدمعاشوں میں سے ایک کو گاﺅں والوں نے پیٹ۔ پیٹ کر مار ڈالا۔ دربھنگہ کے سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ بابو رام نے یہاں بتایا کہ علی الصبح رام باغ محلہ واقع کنکالی مندر کے پجاری راجیو کمار جھا عرف انٹو کا بدمعاشوں نے گولی مار کرقتل کر دیا ہے، وہیں پجاری کے ساتھ سوئے ایک دیگر چرنجوی جھا عرف شمبھو گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

Published: undefined

بابو رام نے بتایا کہ زخمی شمبھو جھا کا علاج شہرکے ایک پرائیوٹ اسپتال میں چل رہا ہے۔ واقعہ سے مشتعل لوگوں نے بھاگ رہے بدمعاشوں کو پکڑلیا اور انہیں پیٹ۔ پیٹ کر زخمی کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مشتعل لوگوں کی پیٹائی سے ایک بدمعاش پلکت سنگھ کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی جبکہ زخمی دو لوگوں کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں شامل ایک دیگر بدمعاش فرار ہوگیا ہے، جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کی جا رہی ہے۔ اب تک جو جانکاری ملی ہے اس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل فون کے سلسلے میں پجاری کے بھتیجے اور بدمعاشوں کے مابین جھگڑا ہوا تھا، جس کی وجہ سے علی الصبح کار پر سوار ہو کر آئے چار بدمعاشوں نے پجاری کا قتل کر دیا۔ اس واقعہ میں استعمال کار کو پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔

Published: undefined

سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ بابو رام نے بتایا کہ زخمی دو بدمعاشوں کی شناخت نگر تھانہ علاقہ کے شوبھنکر پور محلہ باشندہ ابھیشیک راج اور یونیورسیٹی تھانہ علاقہ کے لکشمی نگر محلہ باشندہ ابھیجیت شریواستو کے طور پر کی گئی ہے۔ ان دونوں کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوع سے ایک پستول بھی برآمد ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined