تصویر @Congress4TS
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے آج دہلی کے جنتر منتر پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ تلنگانہ اسمبلی کے ذریعہ پاس کردہ پسماندہ طبقہ (بی سی) کے ریزرویشن سے متعلق بلوں کو صدر جمہوریہ کی طرف سے منظوری ملنے میں تاخیر کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ریونت ریڈی کے ساتھ اس احتجاجی مظاہرہ میں تلنگانہ کانگریس کے کارکنان بھی شامل ہوئے۔ انھوں نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ قصداً ان بلوں کو لٹکا رہی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مارچ 2025 میں تلنگانہ اسمبلی نے 2 اہم بل پاس کیے تھے، جن میں پسماندہ طبقات کو تعلیم، ملازمت اور مقامی بلدیوں میں 42 فیصد ریزرویشن دینے کی سہولت ہے۔ یہ قدم پسماندہ طبقات کو زیادہ نمائندگی اور مواقع دینے کے لیے اٹھایا گیا تھا۔ بل پاس ہونے کے بعد گورنر کے ذریعہ انھیں صدر جمہوریہ کے پاس بھیجا گیا، لیکن اب تک صدر دروپدی مرمو کی منظوری اسے نہیں ملی ہے۔
Published: undefined
جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ میں شامل ریونت ریڈی نے کہا کہ ’’ہم نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کے لیے وقت مانگا تھا، لیکن ابھی تک وقت نہیں ملا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’مجھے لگتا ہے وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ صدر پر دباؤ بنا رہے ہیں کہ تلنگانہ کے لوگوں سے ملاقات نہ ہو۔‘‘ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ہم پسماندہ طبقات کے ساتھ ہیں، راہل گاندھی او بی سی حامی ہیں، جبکہ نریندر مودی او بی سی مخالف ہیں۔ اگر مودی یہ ریزرویشن منظور کرتے ہیں تو ٹھیک، ورنہ ہم انھیں شکست دے کر راہل گاندھی کو وزیر اعظم بنائیں گے اور او بی سی کو ان کا 42 فیصد ریزرویشن دلوا کر رہیں گے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ تلنگانہ اسمبلی سے پاس بل بہت اہم ہیں اور اس کے سماجی طور پر دور رَس اثرات مرتب ہونے والے ہیں، اس لیے بلوں کو منظوری دینے میں تاخیر نہ کی جائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ریزرویشن غریب اور محروم طبقات کو انصاف دلانے کے لیے بے حد ضروری ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک صدر جمہوریہ کے ذریعہ ان بلوں کو منظوری نہیں مل جاتی، تب تک خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined