قومی خبریں

 دہلی کی 4 مصروف ترین سڑکوں کو جام سے پاک کرنے کی تیاری، محکمہ تعمیرات عامہ اور ٹریفک پولیس کا یو-ٹرن منصوبہ

اس منصوبہ کے تحت بہت کم لاگت میں دہلی کے چار مصروف ترین راستوں کو جام سے چھٹکارہ دلایا جائے گا۔ اس میں رِنگ روڈ، نجف گڑھ روڈ، ایم بی روڈ اور روہتک روڈ شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

دہلی میں جام ایک بڑا مسئلہ ہے۔ لوگوں کو اس کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں سڑکوں کو جام سے پاک کرنے کے لیے محکمہ تعمیرات عامہ اور ٹریفک پولیس یو-ٹرن منصوبہ پر ساتھ میں کام کرنے جا رہی ہے۔ اس کے تحت بہت کم لاگت میں دہلی کے چار مصروف ترین راستوں کو جام سے چھٹکارہ دلانے پر کام ہوگا۔ اس منصوبہ میں رِنگ روڈ، نجف گڑھ روڈ، ایم بی روڈ اور روہتک روڈ شامل ہیں۔

Published: undefined

یہ ایسے راستے ہیں جہاں ابھی فلائی اوور نہیں بنایا جا سکتا ہے۔ ان سڑکوں کا سروے کرنے کے بعد لال بتیاں بند کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ان سڑکوں پر لال بتیاں زیادہ ہیں۔ رِنگ روڈ پر ڈھائی کلومیٹر راستے میں 10 لال بتیاں ہیں تو روہتک روڈ پر 13 کلومیٹر میں 14 لال بتیاں ہیں۔ جو لوگ ان راستوں پر گزرتے ہیں وہ اس سے پریشان ہوتے ہیں۔

Published: undefined

ٹریفک پولیس کے اسپیشل کمشنر اجئے چودھری نے 24 اپریل کو محکمہ تعمیرات عامہ کے چیف انجینئر نعیم الدین کو خط لکھ کر رپورٹ کی بنیاد پر مہرولی-بدر پور روڈ، روہتک روڈ اور نجف گڑھ روڈ کو یو-ٹرن منصوبہ کے تحت سگنل فری کرنے کے لیے کام کرنے کی بات کہی ہے۔

وہیں ٹریفک پولیس کے سنٹرل رینج کے ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ 17 اپریل کو پی ڈبلیو ڈی کے سپرنٹنڈنگ انجینئر کو خط لکھ کر رِنگ روڈ کے دہلی اسمبلی سے کنگس وے کیمپ تک کی 10 لال بتیوں کو بند کرکے یو-ٹرن منصوبہ نافذ کرنے کے لیے کہا ہے۔

Published: undefined

پی ڈبلیو ڈی کے چیف انجینئر نعیم الدین کی قیادت میں محکمہ کے مینٹیننس ڈپارٹمنٹ سے متعلق تینوں چیف انجینئروں نے اپنے اپنے علاقے میں اس منصوبہ پر جلد سے جلد کام کرنے کی حکمت عملی طے کرکے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق جلد ہی اس منصوبہ پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

 پی ڈبلیو ڈی کے سینئر افسر نے بتایا کہ ابھی اس منصوبہ پر عارضی طور سے لال بتیاں بند کی جائیں گی اور ضرورت کے حساب سے یو-ٹرن کھولے جائیں گے۔ لوگوں کی سہولت اور جام کی حالت کا اندازہ کرنے کے بعد عارضی طور سے لال بتیوں کو بند کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

مہرولی-گروگرام روڈ (ایم بی روڈ)، روہتک روڈ (پیرا گڑھی چوک سے ٹکری بارڈر تک) نجف گڑھ روڈ (اُتم نگر چوک سے رِنگ روڈ راجوری گارڈن تک) اور رِنگ روڈ کے دہلی اسمبلی سے کنگس وے کیمپ تک ایک مشترکہ جائزہ لیا گیا ہے۔ انہی راستوں کو سگنل فری کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined