
کیرالہ کی ایل ڈی ایف حکومت کے ذریعہ ریاست کا نام بدل کر ’کیرلم‘ کرنے کی حمایت کیرالہ بی جے پی نے بھی کر دی ہے۔ ریاست کا نام بدلنے کی سمت میں جاری تیاریوں کے درمیان یہ قدم اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ کیرالہ بی جے پی نے تو وزیر اعظم نریندر مودی کو خط بھی لکھا ہے جس میں مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کیرالہ بی جے پی کے صدر راجیو چندرشیکھر نے پی ایم مودی اور وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کو خط لکھ کر ریاست کا نام تبدیل کیے جانے سے متعلق پارٹی کا رخ بھی واضح کیا ہے۔
Published: undefined
ریاستی صدر راجیو چندرشیکھر کا کہنا ہے کہ کیرالہ کا نام کیرلم کرنے سے ان شدت پسند طاقتوں کی کوششوں پر لگام لگے گی جو مذہب کی بنیاد پر ریاست کو الگ الگ اضلاع میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پی ایم مودی کو لکھے خط میں انھوں نے خاص طور سے یہ جانکاری دی ہے کہ ریاستی اسمبلی نے سرکاری دستاویزات میں ریاست کا نام ’کیرالہ‘ سے بدل کر ’کیرلم‘ کرنے کا بل پاس کر دیا ہے۔
Published: undefined
راجیو چندرشیکھر نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ بی جے پی کا نظریہ لسانی ثقافت اور روایات کی حفاظت و احترام پر مبنی ہے۔ بی جے پی نے ہمیشہ ریاست کو ’کیرلم‘ کی شکل میں دیکھا ہے۔ بی جے پی نے ہمیشہ ریاست کو ’کیرلم‘ کی شکل میں دیکھا ہے، جو ہزاروں سالوں کی روایت، وراثت اور ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے۔ انھوں نے اپنے خط کے ذریعہ پی ایم مودی سے کہا کہ ’’ہم گزارش کرتے ہیں کہ آپ مداخلت کریں، تاکہ یہ طے ہو سکے کہ ہماری ریاست کا نام ملیالم بنیاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ’کیرلم‘ رکھا جائے۔‘‘ کچھ اسی طرح کی باتیں راجیو چندرشیکھر نے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کو لکھے خط میں بھی دہرائی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined