ملک کے تیسرے سب سے بڑے پرائیویٹ بینک ’ایکسس بینک‘ میں ملازمین کی چھنٹنی ہونے والی ہے۔ ’اکنامک ٹائمس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، بینک نے اپنے کئی ملازمین سے ملازمت چھوڑنے کی بات کہی ہے۔ یہ چھنٹنی بینک کے معمول کا حصہ ہے، جس میں کارکردگی کی بنیاد پر ملازمین کو انعام دیا جاتا ہے، ترقی دی جاتی ہے یا ان کی چھنٹنی کی جاتی ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق بینک نے اپنے 100 سے زائد سینئر ملازمین سے ملازمت چھوڑنے کی بات کہی ہے۔ ایکسس بینک کے ایم ڈی امیتابھ چودھری نے اس پر کہا کہ ’’ہر تنظیم کی طرح ہم بھی مالی سال کے اخیر میں ایک ’ڈیٹیلڈ اپریزل سائیکل‘ چلاتے ہیں۔‘‘ 24 اپریل کو بینک کے مارچ سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کرتے وقت انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کئی ملازمین کو انعام سے نوازا گیا ہے یا ان کا پروموشن ہوا ہے۔ جب کہ کارکردگی کے معاملے میں کچھ پیچھے رہ گئے ہیں۔‘‘
Published: undefined
ایکسس بینک کے ایم ڈی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آگے کہا کہ ’’بینکنگ اندسٹری کو مختلف سیکٹر میں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کچھ تجارت ترقی کرتے ہیں تو کچھ دباؤ میں رہتے ہیں۔ بینک بعض شعبوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کرنا جاری رکھتا ہے اور ایسے میں ہر ایک کی کارکردگی ضروری ہو جاتی ہے۔ اسی کی بنیاد پر چھنٹنی بھی ضروی ہو جاتی ہے۔ یہ ہمارے سالانہ سائیکل کے معمول کا ایک حصہ ہے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مالی سال 2025 کی مارچ سہ ماہی میں بینک نے گزشتہ سال کے 7130 کروڑ روپے کے مقابلے 7117 کروڑ روپے کا منافع درج کیا ہے۔ سود سے بینک کی کمائی میں صرف 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو مالی سال 2024 میں 13089 کروڑ روپے کے مقابلے میں مالی سال 2025 میں 13811 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز