قومی خبریں

سنبھل کے 2 کانسٹیبلوں کا ’قاتل‘ مڈبھیڑ میں ہلاک، پولس کا دعویٰ

فرار 3 بدنام زمانہ بدمعاشوں میں سے ڈھائی لاکھ روپے کا ایک انعامی بدمعاش کمل ہفتہ کو دیر رات ضلع امروہہ کے آدم پور علاقے میں پولس مڈبھیڑ میں مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

امروہہ: اترپردیش کے ضلع سنبھل میں 17 جولائی کی شام بنيا ٹھیر علاقہ میں دو پولس اہلکار کا قتل کرنے کے معاملہ میں ملزم 3 بدنام زمانہ بدمعاشوں میں سے ڈھائی لاکھ روپے کا ایک انعامی بدمعاش کمل ہفتہ کو دیر رات ضلع امروہہ کے آدم پور علاقے میں پولس مڈبھیڑ میں مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Published: undefined

پولس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وپن تاڑا نے اتوار کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ دیر رات امروہہ پولس آدم پور علاقے کے گاؤں ڈھوارسی کے جنگل میں فرار ایک بدمعاش کمل کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ اس دوران دونوں طرف سے کئی راؤنڈ فائرنگ ہوئی، جس میں ڈھائی لاکھ روپے کا انعامی اور مفرور قیدی کمل مارا گیا۔ اس دوران اس کا گنر پروین کمار بھی زخمی ہو گیا۔

Published: undefined

قابل غور ہے کہ 17 جولائی کو مرادآباد جیل سے 24 قیدیوں کو لے کر پولس چندوسی عدالت میں پیشی پر لے کر آئی تھی، پیشی کے بعد ان 24 قیدیوں کو مرادآباد لے جایا جا رہا تھا۔ اس دوران ضلع سنبھل کے بنيا ٹھیر علاقے میں تین قیدیوں- شکیل، دھرم پال اور کمل نے سپاہی هریندر اور برج پال کی آنکھوں میں مرچ کا پاؤڈر جھونكنے کے بعد طمنچے سے گولی مار کر ان کو ہلاک کر دیا تھا۔ اتنا ہی نہیں بدمعاش جاتے وقت ان کی سرکاری رائفل بھی لوٹ کرلے گئے تھے۔

Published: undefined

دو پولس اہلکاروں کے قتل سے ریاست میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ واقعہ کے فوراً بعد اتر پردیش کے پولس ڈائریکٹر جنرل اوپی سنگھ نے فرار قیدیوں کو پکڑنے کے لئے ایس ٹی ایف کے آئی جی امیتابھ یش کے ساتھ پوری ٹیم سنبھل روانہ کی۔ ان فرار بدمعاشوں کو پکڑنے کے لئے بریلی زون کے ایڈیشنل پولس ڈائریکٹر جنرل اویناش چندرا کے علاوہ آئی جی رمیت شرما اور مسٹر یش سنبھل میں کیمپ کیے ہوئے تھے۔ فرار بدمعاشوں پر ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے کا انعام بھی اعلان کیا گیا تھا۔ فرار قیدیوں کو پکڑنے کے لئے ایس ٹی ایف کے علاوہ مقامی پولس کی کئی ٹیمیں لگائی گئی تھیں۔

Published: undefined

تاڑا نے بتایا کہ ہفتہ کو دیر رات اطلاع ملنے پر ایس ٹی ایف اور مقامی پولس نے آدم پور علاقے میں ڈھوارسی گاؤں کے جنگل میں بدمعاشوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس بنیاد پر وہاں پولس اور بدمعاشوں کے ساتھ جھڑپ میں فرار انعامی قیدی کمل مارا گیا جبکہ اس کے دو تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ مڈبھیڑ میں اس کا گنر پروین بھی زخمی ہوا ہے، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ تصادم کی اطلاع پر پولس کے اعلی عہدیدار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور کمل کے مفرور ساتھیوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined