قومی خبریں

آئی آئی ٹی-بی ایچ یو چھیڑخانی معاملہ میں پولیس نے 200 صفحات پر مشتمل فرد جرم دائر کی

وارانسی پولیس نے آئی آئی ٹی-بی ایچ یو کی طالبہ کے ساتھ چھیڑ خانی کے معاملے میں عدالت میں 200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی ہے

<div class="paragraphs"><p>بی ایچ یو / آئی اے این ایس</p></div>

بی ایچ یو / آئی اے این ایس

 

وارانسی: وارانسی پولیس نے آئی آئی ٹی-بی ایچ یو کی طالبہ کے ساتھ چھیڑ خانی کے معاملے میں عدالت میں 200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی ہے۔ چارج شیٹ میں طالبہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیل اس کے اپنے الفاظ میں درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

پولیس چارج شیٹ میں متاثرہ کے ساتھ موجود اس کے دوستوں، آئی آئی ٹی-بی ایچ یو کے پروکٹوریل بورڈ کے سیکورٹی گارڈ اور طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کے بیانات بھی درج کئے گئے ہیں اور طالبہ کی میڈیکل رپورٹ کا بھی ذکر ہے۔

ثبوت کے طور پر پولیس نے جائے وقوعہ پر تینوں ملزمان کے موبائل فونز کی لوکیشن، ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور اس سے حاصل کردہ تصاویر، ان کا روٹ چارٹ اور موبائل سے برآمد ہونے والا ڈیٹا عدالت میں پیش کیا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ واقعے کے 60 دن بعد یعنی 31 دسمبر 2023 کو کنال پانڈے، سکشم پٹیل اور ابھیشیک چوہان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ کنال بی جے پی کی شہر یونٹ کے آئی ٹی سیل کا شریک کنوینر تھا۔ ابھیشیک کے گھر کے باہر بی جے پی بوتھ صدر کا بورڈ لگا ہوا تھا، لیکن اسے آئی ٹی سیل کی ورکنگ کمیٹی کا ممبر بتایا گیا تھا۔

Published: undefined

یکم نومبر 2023 کی رات متاثرہ لڑکی اپنے ایک مرد دوست کے ساتھ کیمپس میں سیر کے لیے گئی تھی جب تینوں ملزمان نے اسے روکا، اس کے کپڑے اتارے، تصویریں کھینچیں اور ویڈیو بنائی۔ ان میں سے ایک نے اسے زبردستی چومنے کی کوشش کی۔ یہی نہیں اس کے مرد دوست کو بھی مارا پیٹا گیا۔ اس واقعہ کے بعد طلبہ نے کیمپس میں کافی وقت تک احتجاج کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined