قومی خبریں

گلوکار راہل فاضل پوریہ پر حملہ کرنے آئے بدمعاشوں سے پولیس کا انکاؤنٹر، 5 شارپ شوٹر گرفتار، 4 کو لگی گولی

پولیس کے مطابق گرفتار سبھی بدمعاش بیرون ملک میں بیٹھے گینگسٹر روہت سردھانیہ اور دیپک ناندل کے شارپ شوٹر ہیں۔ راہل فاضل پوریہ پر اس سے پہلے جولائی میں لکھنؤ میں جان لیوا حملہ ہو چکا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل فاضل پوریہ/ویڈیو گریب</p></div>

راہل فاضل پوریہ/ویڈیو گریب

 

بالی ووڈ گلوکار راہل فاضل پوریہ کے قتل کے ارادے سے گرو گرام آئے 5 شوٹروں کو ایس ٹی ایف نے گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ بدمعاش بیرون ملک میں بیٹھے گینگسٹروں سے رابطے میں تھے۔ ایس ٹی ایف کو ان حملہ آوروں کا اِن پٹ ملا تھا اس کے بعد بدھ کو کارروائی کی گئی۔

Published: undefined

’آج تک‘ کی خبر کے مطابق ایس ٹی ایف اور کرائم برانچ گروگرام کو اطلاع ملی تھی کہ بیرون ملک میں بیٹھے گینگسٹر گلوکار راہل فاضل پوریہ کے قتل کی سازش کو انجام دینے والے ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد گرو گرام ایس ٹی ایف اور گروگرام پولیس کی نصف درجن کرائم یونٹس کے تمام افسروں نے پٹودی روڈ کے وزیر پور علاقے میں جال بچھایا۔ جہاں بغیر نمبر پلیٹ کے اینووا کار پر ٹیم کو شبہ ہوا۔

Published: undefined

ٹیم نے جیسے ہی اسے روکنے کی کوشش کی ویسے ہی اینووا میں بیٹھے مسلح بدمعاشوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ دونوں طرف سے تقریباً 18 راؤند فائرنگ ہوئی۔ تصادم میں 4 بدمعاشوں کو پیروں میں گولی لگی، جس کے بعد پولیس نے پانچ لوگوں کو اپنی گرفت میں لے لیا۔

Published: undefined

ایس ٹی ایف گروگرام کے ڈی ایس پی پرتپال سنگھ نے فون پر ہوئی بات چیت میں انکاؤنٹر پر بیان دیا۔ جس کے مطابق گرفتار سبھی بدمعاش بیرون ملک میں بیٹھے گینگسٹر روہت سردھانیہ اور دیپک ناندل کے شارپ شوٹر ہیں۔ جن کی شناخت جھجر کے رہنے والے ونود پہلوان، سونی پت کے رہنے والے پدم عرف راجہ، شوبھم عرف کالا، گوتم عرف گوگی اور آشیش عرف آشو کے طور پر ہوئی ہے۔

Published: undefined

گرفتار کیے گئے شوٹروں میں سے 4 کو پیروں میں گولیاں لگی ہیں جنہیں گروگرام کے سرکاری اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ فی الحال معاملے میں سبھی سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ ایس ٹی ایف کا دعویٰ ہے کہ پوچھ تاچھ میں کئی بڑے انکشافات ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ راہل فاضل پوریہ پر پہلے بھی حملہ ہو چکا ہے۔ ان پر جولائی میں لکھنؤ میں جان لیوا حملہ ہوا تھا۔ تب بدمعاشوں نے ان پر دو راؤنڈ فائرنگ کی تھی، لیکن گاڑی تیزی سے بھگانے کی وجہ سے ان کی جان بچ گئی تھی۔ ویسے راہل کے فائنانسر کا قتل پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

Published: undefined

راہل فاضل پوریہ ہریانوی گانوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی کئی ہٹ گانے گا چکے ہیں۔ عالیہ بھٹ کی فلم ’کپور اینڈ سنس‘ کے گانے ’لڑکی بیوٹی فُل کر گئی چُل‘ سے وہ سرخیوں میں آ گئے تھے، جس کے بعد راہل کی بالی ووڈ میں اچھی شناخت ہو گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined