قومی خبریں

بہار: ڈیری فیکٹری سے زہریلی گیس کے اخراج سے ہلچل، ایک شخص ہلاک، درجنوں بیمار

گیس لیک ہونے کے بعد مقامی لوگ وہاں سے بھاگنے لگے اور کچھ دیر تک بھگدڑ جیسی صورتحال رہی تاہم ضلعی انتظامیہ نے حالات کو قابو میں کر لیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

پٹنہ: بہار کے حاجی پور شہر میں دودھ اور آئس کریم پلانٹ سے امونیا گیس کے اخراج سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور دو درجن سے زیادہ بیمار ہو گئے۔ واقعہ ہفتہ کی دیر رات پیش آیا۔ متوفی دیناناتھ سنگھ حاجی پور شہر میں راج دودھ اور ڈیری پروڈکٹس پلانٹ کا ملازم تھا اور پٹنہ ضلع کے مانیر کا رہنے والا تھا۔ پلانٹ میں رساو رات 9.45 بجے کے قریب شروع ہوا۔ وہاں موجود دو درجن سے زائد ملازمین سانس لینے میں دشواری کے باعث بے ہوش ہو گئے۔

Published: undefined

گیس لیک ہونے کے بعد مقامی لوگ وہاں سے بھاگنے لگے۔ کچھ دیر تک بھگدڑ جیسی صورتحال رہی تاہم ضلعی انتظامیہ نے حالات کو قابو میں کر لیا۔ ویشالی کے ضلع مجسٹریٹ یشپال مینا نے کہا کہ ہمیں پلانٹ سے امونیا گیس کے اخراج کی اطلاع موصول ہوئی اور فوری طور پر بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا۔

Published: undefined

پٹنہ کی فائر بریگیڈ اور کیو آر ٹی کے ساتھ ضلع پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر بے ہوش ملازمین کو باہر نکالا۔ انہیں صدر اسپتال حاجی پور میں داخل کرایا گیا۔ ڈسٹرکٹ فائر حکام نے امونیا گیس کے اثر کو کم کرنے کے لیے متاثرہ علاقے میں پانی کا چھڑکاؤ کیا۔ ویشالی کے سول سرجن نے دعویٰ کیا کہ صورتحال قابو میں ہے اور بیمار افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined