
فرانس میں وزیر اعظم مودی / بشکریہ ایکس
وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو تین روزہ دورے پر فرانس پہنچے، جہاں وہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے ساتھ 'اے آئی ایکشن سمٹ' کی مشترکہ صدارت کریں گے اور دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر اپنی آمد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’تھوڑی دیر پہلے پیرس پہنچا ہوں۔ یہاں مستقبل کی ٹیکنالوجی، جدت اور مصنوعی ذہانت پر مرکوز مختلف پروگراموں کا انتظار ہے۔‘‘
Published: undefined
مودی کے پیرس پہنچنے پر ہندوستانی برادری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’پیرس میں یادگار استقبال! سخت سردی کے باوجود ہندوستانی کمیونٹی نے جو محبت کا اظہار کیا، وہ قابل ستائش ہے۔ ہم اپنے تارکین وطن بھائیوں کے مشکور ہیں اور ان کی کامیابیوں پر فخر کرتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
ہوائی اڈے پر فرانسیسی وزیر دفاع سیبسٹین لیکورنو نے مودی کا استقبال کیا۔ انہوں نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی کو فرانس میں خوش آمدید کہنے پر خوشی ہوئی۔‘‘ بعد ازاں، مودی ایلیزے پیلس میں صدر میکرون کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شریک ہوئے، جہاں ٹیکنالوجی کے ممتاز سی ای اوز اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
Published: undefined
منگل کو وزیر اعظم مودی اور صدر میکرون 'اے آئی ایکشن سمٹ' کی مشترکہ میزبانی کریں گے، جہاں عالمی رہنما اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان مصنوعی ذہانت کو محفوظ، شفاف اور فائدہ مند بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ روانگی سے قبل مودی نے کہا تھا، ’’یہ اجلاس عالمی تعاون اور سماجی ترقی کے لیے اے آئی کے استعمال پر اہم خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔‘‘
Published: undefined
دورے کے دوران دونوں رہنما وفود کی سطح پر بھی بات چیت کریں گے اور ہندوستان-فرانس سی ای او فورم سے خطاب کریں گے۔ بدھ کو مودی اور میکرون پہلی عالمی جنگ میں قربان ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارگوز جنگی یادگار کا دورہ کریں گے۔ بعد ازاں، مودی مارسیلی میں ہندوستان کے نئے قونصل خانے کا افتتاح کریں گے۔
دونوں رہنما کیڈاراش کا بھی دورہ کریں گے، جہاں بین الاقوامی تھرمو نیوکلیئر تجرباتی ری ایکٹر (آئی ٹی ای آر) منصوبہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق، یہ وزیر اعظم مودی کا فرانس کا چھٹا دورہ ہے۔ فرانس کے بعد وہ اپنے دو ملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں امریکہ روانہ ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined