قومی خبریں

کمل ناتھ حکومت کو گرانے میں پی ایم مودی کا ہاتھ، کسی کو مت بتانا! بی جے پی لیڈر کا اعتراف

کیلاش وجے ورگیہ نے کہا، ’’آپ کسی کو بتانا مت، میں نے آج تک کسی کو نہیں بتایا، پہلی بار اس پلیٹ فارم سے بتا رہا ہوں کہ کمل ناتھ کی حکومت گرانے میں اگر کسی کا اہم کردار تھا تو وہ نریندر مودی کا تھا‘‘

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

بھوپال: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے اندور میں ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2020 میں کمل ناتھ کی قیادت والی کانگریس حکومت کو گرانے میں نریندر مودی نے اہم کردار ادا کیا۔

اندور میں کسان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیلاش وجے ورگیہ نے کہا، ’’آپ کسی کو بتانا مت، میں نے آج تک کسی کو نہیں بتایا، پہلی بار اس پلیٹ فارم سے بتا رہا ہوں کہ کمل ناتھ کی حکومت گرانے میں اگر کسی کا اہم کردار تھا تو وہ نریندر مودی کا تھا، دھرمندر پردھان کا نہیں۔‘‘

Published: undefined

جس پلیٹ فارم سے وجے ورگیہ نے یہ بیان دیا وہاں مرکزی پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمندر پردھان اور مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا ھی موجود تھے۔ جون کے مہینے میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے پارٹی کارکنان سے مبینہ طور پر یہ کہا تھا کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت نے کانگریس حکومت کو گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

وجے ورگیہ کی اس سنسنی خیز انکشاف کی ویڈیو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کانگریس ترجمان نریندر سلوجا نے کہا، ’’اب یہ واضح ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہی ہیں جو آئینی طور پر منتخب حکومتوں کو غیر آئینی طریقوں سے گراتے ہیں۔ کانگریس شروع سے ہی یہ کہہ رہی ہے، لیکن بی جے پی کمل ناتھ حکومت کے گرنے کے لئے کانگریس کے اندرونی جھگڑے کو ذمہ دار ٹھہراتی ہے۔ اب بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے حقیقت بیان کر دی ہے۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ مارچ میں جیوتیرادیہ سندھیا کے وفادار 22 ارکان اسمبلی (بشمول 6 وزرا) نے اسمبلی کی رکیت سے استعفی دے دیا تھا اور کانگریس کی ہاتھ بھی چھوڑ دیا تھا۔ اس کے نتیجہ میں مدھیہ پردیشم یں 15 مہینے پرانی کمل ناتھ حکومت گر گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/e2247e7c-e8c0-40c8-a10b-40a063ff69ce/Afzal_and_Nusrat.PNG?auto=format&q=35&w=1200">

    افضال انصاری معاملہ: ہائی کورٹ میں سماعت ملتوی، افضال اور ان کی بیٹی نے غازی پور سے داخل کیا پرچۂ نامزدگی