قومی خبریں

’پی ایم مودی پچھلے جنم میں چھترپتی شیواجی مہاراج تھے‘، بی جے پی رکن پارلیمنٹ پردیپ پروہت کے بیان سے اپوزیشن حیران

پردیپ پروہت نے لوک سبھا میں اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ گندھمادن پہاڑی علاقہ میں ایک سَنت رہتے ہیں گریجا بابا۔ انھوں نے ایک بار کہا تھا کہ پی ایم مودی پچھلے جنم میں چھترپتی شیواجی مہاراج تھے۔

<div class="paragraphs"><p>پردیپ پروہت، ویڈیو گریب</p></div>

پردیپ پروہت، ویڈیو گریب

 

ایک طرف اورنگ زیب اور اس کی قبر سے متعلق تنازعہ اپنے عروج پر ہے، اور دوسری طرف ایک بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے بارے میں ایسا بیان دے دیا ہے جس پر ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ اڈیشہ کے بارگڑھ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پردیپ پروہت نے پارلیمنٹ میں آج یہ کہہ کر اپوزیشن کو حیران کر دیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی دراصل چھترپتی شیواجی مہاراج کا دوسرا جنم ہیں۔ جیسے ہی پردیپ پروہت نے یہ بیان دیا، اپوزیشن پارٹیوں نے ایوان زیریں میں ہنگامہ شروع کر دیا۔ کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے اس بیان پر سخت اعتراض ظاہر کیا اور اسے چھترپتی شیواجی مہاراج کی بے عزتی بتایا۔

Published: undefined

لوک سبھا میں جاری ہنگامہ کے درمیان ایوان کو چلا رہے دلیپ سیکیا نے پردیپ پروہت کے بیان کی جانچ کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔ لیکن بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا یہ بیان دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر پردیپ پروہت کو لوگ ہدف تنقید بنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ چھترپتی شیواجی کا کسی پارٹی سے تعلق نہیں تھا، اس لیے پی ایم مودی سے ان کا موازنہ مناسب نہیں۔

Published: undefined

دراصل بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں اپنا بیان ختم کرتے ہوئے آخر میں ایک سَنت کا تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ گندھمادن پہاڑی علاقہ میں ایک سَنت رہتے ہیں، گریجا بابا۔ انہی بابا نے ان کو ایک بار ایک بات چیت میں کہا تھا کہ ہندوستان کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی پچھلے جنم میں چھترپتی شیواجی مہاراج تھے۔ اس کے بعد بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے اپنے بیان میں یہ بھی جوڑا کہ آج وزیر اعظم مودی بھی انہی کی طرح ہندوستان کو مضبوط ملک بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

پردیپ پروہت کے اس بیان کو کانگریس رکن پارلیمنٹ ورشا گائیکواڈ نے سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر شیئر کیا ہے، اور اس بیان کو چھترپتی شیواجی مہاراج کی بے عزتی قرار دیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ مہاراشٹر میں شیواجی سے محبت کرنے والوں کے جذبات مجروح کرنے کے لیے بی جے پی لیڈر قصداً ایسا کر رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے جلد از جلد بی جے پی لیڈر سے اس بیان کے لیے معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined