قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کا صدر پوتن کے ساتھ ’جہازوں کے کارخانہ‘ کا دورہ

وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کو زویدیا میں جہاز بنانے والی بلڈنگ (کارخانے) کا دورہ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ولادووستوک: وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کو زویدیا میں جہاز بنانے والی بلڈنگ (کارخانے) کا دورہ کیا۔ مودی نے منگل کو روس کے لئے دہلی سے روانہ ہونے سے پہلے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں زویدیا شپ بلڈنگ کا دورہ کر کے جہازوں کی تعمیر کے شعبہ میں روس کی مثالی صلاحیتوں کے بارے میں جاننے کا سنہرا موقع ملے گا اور ساتھ ہی اس شعبہ میں تعاون کے امکانات کا بھی پتہ چلے گا۔

Published: undefined

وزیر اعظم کے اس سفر کے دوران روسی صدر بھی ان کے ساتھ موجود رہے۔ یہاں پہنچنے پر مودی نے ٹویٹ کیا، ’’ولادووستوک پہنچ گیا ہوں۔ اس مختصر لیکن اہم سفر میں مختلف پروگراموں میں شامل ہونے کیلئے بہت پرجوش ہوں‘‘۔ یونائیٹڈ شپ بلڈنگ کارپوریشن کی ملکیت والازویدیا شپ یارڈ روس کے بولشائی كامن شہر میں واقع ہے اور یہ روس کا جہازبنانے کا سب سے بڑا کارخانہ ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے کہا ’’روس کے دور دراز علاقے میں میرا دورہ، کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو اور بھی مضبوط کرنے کی فریقین کی خواہش کو نمایاں کرتا ہے‘‘۔

Published: undefined

انہوں نے منگل کو دہلی میں اپنے پیغام میں کہا تھا ’’میراکا مقصد روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر پانچویں ایسٹ اکنامک فورم میں مہمان خصوصی کے طور پر حصہ لینا اور پوتن کے ساتھ 20 ویں ہندوستان روس سالانہ اجلاس میں حصہ لینا ہے۔ فورم کے اجلاس میں روس کے دور دراز مشرقی علاقے میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی فائدے کے لئے تعاون کے دیگر مواقع پر بحث کرنا ہے‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined