قومی خبریں

پرگیہ پر کارروائی کریں اور ملک سے معافی مانگیں مودی: کانگریس

کانگریس پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجےوالا نے ٹوئٹ میں پرگیہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، مودی جی صرف بھاجپائی ہی 26/11 حملہ کے شہید ہیمنت کرکرے کو غدار ملک قرار دینے کا جرم کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

کانگریس نے بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار سادھوی پرگیہ ٹھاکر کی طرف سے شہید ہیمنت کرکرے پر کئے گئے نازیبا تبصرے کو لے کر کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کو چاہئے کہ وہ ملک سے معافی مانگیں اور پرگیہ کے خلاف کارروائی کریں۔

کانگریس پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجےوالا نے ٹوئٹ میں پرگیہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’مودی جی صرف بھاجپائی ہی 26/11 حملہ کے شہید ہیمنت کرکرے کو غدار ملک قرار دینے کا جرم کر سکتے ہیں۔ یہ ملک کے ہر اس فوجی کی بے عزتی ہے جو مادر وطن کے لئے جان کی قربانی دیتا ہے۔‘‘

Published: undefined

دریں کانگریس ترجمان سرجے والا نے پریس کانفرنس سے کہا، کہ 26/11 حملہ میں پاکستانی دہشت گردوں سے لڑتے لڑتے جس جانباز ہیمنت کرکرے نے مادر وطن ہندوستان کے لئے اپنی جان قربان کر دی پرگیہ ٹھاکر نے اسے ہی غدار ملک قرار دے ڈالا۔

آر ایس سرجے والا نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں نے شہیدوں کے تئیں نفرت ، گھناؤنی ذہنیت کے اظہار اور بدزبانی کی تمام حدود عبور کر ڈالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’مودی جی، 26/11 ممبئی دہشت گرد حملہ سے لے کر پلوامہ حملہ تک کے شہیدوں کے تئیں اگر آپ کے دل میں ذرا بھی عزت ہے تو ملک سے معافی مانگئے اور پرگیہ ٹھاکر پر کارروائی کیجئے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس) کے اس وقت کے سربراہ اور ممبئی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے افسر ہیمنت کرکرے پر تبصرہ کر رہی ہیں۔سادھوی ایک دہائی سے زیادہ وقت پہلے مہاراشٹر کے مالے گاؤں دھماکہ معاملے میں مہاراشٹر اے ٹی ایس کی حراست میں کافی وقت تک رہی ہیں۔ اس وقت کرکرے نے بھی ان سے ریمانڈ کے دوران پوچھ گچھ کی تھی۔

سادھوی پرگیہ نے بھوپال میں بی جے پی کارکنان کے جلسے میں کہا کہ کرکرے نے پوچھ گچھ کے دوران انہیں کافی پریشان کیاتھا، اس لئے انہوں نے ان سے کہا تھا کہ ’تیرا سروناش ہوگا‘۔

Published: undefined

شہادت پر تبصرہ نہیں ہونا چاہئے:دگوجے

ادھر، پرگیہ کی طرف سے شہید ہیمنت کرکرے پر کئے گئے تبصرے پر بھوپال سے کانگریس امیدوار اور سینئر لیڈر دگوجے سنگھ نے کہا کہ ملک کے لئے شہید ہونے والوں پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کرنا چاہئے۔

دگوجے سنگھ نے نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب مناسب الفاظ میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن میں اپنے حریف کے خلاف تبصرہ نہیں کرتے لیکن یہ سچ ہے کہ جس نے ملک کےلئے شہادت دی ہو، اس پر کسی کو تبصرہ نہیں کرنا چاہئے۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ کرکرے ایماندار اور فرض کےلئے جینے والے افسر تھے، جنہوں نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے جان گنوا دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت پر سبھی کوفخر ہے۔

وہیں دگوجے سنگھ کے بیٹے اور ریاست کے وزیر کابینہ جے وردھن سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ کرکرے نے ملک کے لئے قربانی دی ہے۔ان کی قربانی اور ایمانداری پر داغ لگانا شرمناک ہے۔اقتدار کی طاقت سے سچ کچھ دیر کےلئے تو روکا جاسکتا ہے لیکن آخر میں سچ اور انسانیت کی ہی جیت ہوگی۔‘‘

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined