قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کی صدر جن پنگ سے ملاقات، سرحد پر امن، آپسی تعاون اور تعلقات کی مضبوطی پر زور

چینی صدر نے کہا، ’’اس سال ہند-چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ ہے۔ دونوں ملکوں کو اپنے تعلقات کو سیاسی، اسٹریٹجک اور  طویل مدتی نظریہ سے سنبھالنے کی ضرورت ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/ANI">@ANI</a></p></div>

ویڈیو گریب ’ایکس‘ @ANI

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے تیانجن میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سمٹ سے پہلے ہوئی ہے۔ اس دوران مودی اور جن پنگ کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک دوطرفہ میٹنگ چلی۔ میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے سرحد پر امن، آپسی تعاون اور تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے چینی صدر سے ملاقات کے دوران کہا کہ گرمجوشی بھرے استقبال کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گزشتہ سال کزان میں ہماری بہت ہی مثبت بات چیت ہوئی تھی۔ ہمارے تعلقات کو ایک مثبت سمت ملی ہے، سرحد پر ’ڈِس انگیجمنٹ‘ کے بعد امن اور استحکام کا ماحول بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خصوصی نمائندوں کے درمیان بارڈر مینجمنٹ کے سلسلے میں اتفاق قائم ہوا ہے۔ کیلاش مان سروور یاترا پھر سے شروع کی گئی ہے۔

Published: undefined

مودی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔ ہمارے تعاون سے دونوں ملکوں میں 2.8 بلین لوگ بھی جڑے ہوئے ہیں اور اس سے پوری انسانیت کی فلاح کی راہ ہموار ہوگی۔ مودی نے آگے کہا کہ آپسی اعتماد، احترام اور حساسیت کی بنیاد پر ہم اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے چین کی طرف سے ایس سی او کی کامیاب صدارت کے لیے شی جن پنگ کو مبارک باد پیش کی۔

Published: undefined

چینی صدر جن پنگ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی سے مل کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے آپسی تعلقات کو مضبوط کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کزان میں گزشتہ سال ہوئی ہماری میٹنگ کامیاب رہی اور ہند-چین کے لیے ساتھ آنا ضروری ہے۔ جن پنگ نے کہا کہ ہم آپسی تعاون کے لیے پوری طرح سے راضی ہیں۔

Published: undefined

چینی صدر نے کہا کہ دنیا تبدیلی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ چین اور ہندوستان دو سب سے مہذب ملک ہیں۔ ہم دنیا کی دو سب سے زیادہ آبادی والے ملک اور گلوبل ساؤتھ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوست بنانا، ایک اچھا پڑوسی بننا اور ڈریگن اور ہاتھی کا ایک ساتھ آنا بہت ضروری ہے۔

Published: undefined

چینی صدر نے مزید کہا، ’’اس سال ہند-چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ ہے۔ دونوں ملکوں کو اپنے تعلقات کو سیاسی، اسٹریٹجک اور  طویل مدتی نظریہ سے سنبھالنے کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی تنظیموں میں جمہوریت کو بنائے رکھنے کی اپنی تاریخی ذمہ داریوں کو بھی پورا کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی ایشیا اور دنیا بھر میں امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔‘‘

Published: undefined

چینی صدر جن پنگ سے ملاقات کے دوران ہندوستان کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ این ایس اے اجیت ڈوبھال، خارجہ سکریٹری وکرم مسری، سفیر پردیپ راوت اور جوائنٹ سکریٹری ایسٹ ایشیا گورانگ لال داس موجود رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined