قومی خبریں

لاک ڈاؤن-3 کی ہو رہی تیاری! وزرائے اعلیٰ کے ساتھ پی ایم مودی کی میٹنگ میں ملا اشارہ

پی ایم مودی نے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ ریاستی حکومت اپنی پالیسی تیار کریں کہ کس طرح لاک ڈاؤن کھولا جائے۔ ریڈ، گرین اور آرینج زون میں ریاست اپنے علاقوں میں لاک ڈاؤن کھول سکتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس درمیان پی ایم نریندر مودی نے کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ آج ویڈیو کانفرنسنگ سے بات چیت کی۔ اس میٹنگ میں پی ایم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن کھولنے کو لے کر تذکرہ کیا اور کہا کہ اس پر ایک پالیسی تیار کرنی ہوگی اور اس کے لیے ریاستی حکومت کو وسعتی پیمانہ پر کام کرنا ہوگا۔

Published: 27 Apr 2020, 7:11 PM IST

پی ایم مودی نے اس میٹنگ میں کہا کہ ریاستی حکومت اپنی پالیسی تیار کریں کہ کس طرح سے لاک ڈاؤن کو کھولا جائے۔ اس میں ریڈ، گرین اور آرینج زون کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستیں اپنے علاقوں میں لاک ڈاؤن کو کھول سکتی ہیں۔ جن ریاستوں میں زیادہ کیس ہے، وہاں لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جن ریاستوں میں کیس کم ہیں وہاں ضلع وار راحت دی جائے گی۔

Published: 27 Apr 2020, 7:11 PM IST

پی ایم مودی نے کہا کہ معیشت کو لے کر فکر نہ کریں، ہماری معیشت اچھی ہے اور جلد حالات بہتر ہو جائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت صحت نے ملک کے الگ الگ ضلعوں کو زون کے حساب سے تقسیم کر دیا ہے۔ ابھی تقریباً 170 سے زیادہ اضلاع ریڈ زون میں شامل ہیں۔

Published: 27 Apr 2020, 7:11 PM IST

آئیے جانتے ہیں میٹنگ میں کس ریاست کے وزیر اعلیٰ نے کیا کہا؟

  • اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک کے ساتھ ریاست کے وزیر صحت نبا داس بھی پی ایم مودی کی ویڈیو کانفرنسنگ میں موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ "میں نے لاک ڈاؤن کو بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ورنہ ہم ریاست میں ان چیزوں کا سامنا نہیں کر پائیں گے۔ لاک ڈاؤن کو ایک مہینے اور بڑھا دیجیے۔"
  • گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے کہا کہ "کووڈ-19 کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن جو 3 مئی کو ختم ہو رہا ہے، اسے مزید آگے تک کے لیے بڑھانا چاہیے۔ اس میں ریاست کے اندر معاشی سرگرمیوں کو چھوٹ دینی چاہیے، لیکن سرحدوں کو سیل کیا جانا چاہیے۔"
  • میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ سنگما نے کہا کہ ریاست 3 مئی کے بعد لاک ڈاؤن کو جاری رکھنا چاہتا ہے جس میں بین ریاستی اور بین ضلعی سرگرمیوں پر پابندی جاری رہے گی۔ میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "پی ایم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں ہم نے لاک ڈاؤن بڑھانے کی بات کہی، لیکن زون میں کچھ رعایت کے ساتھ سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی۔"
  • ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر نے پی ایم مودی کو 3 مئی کے بعد بھی لاک ڈاؤن بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔ انھوں نے پی ایم مودی سے مناسب تعداد میں وینٹی لیٹر کا مطالبہ بھی کیا۔ پی ایم مودی نے وزرائے اعلیٰ کی ویڈیو کانفرنسنگ میں ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر کے کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں کی تعریف کی۔
  • اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ دفتر نے بتایا کہ پی ایم مودی کے ساتھ بات چیت میں وزیر اعلیٰ تریویندر راوت نے کہا کہ "ریاست کی معاشی بہتری کے لیے وزراء اور ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مشورہ دیا ہے کہ منریگا مزدوری روزگار کی موجودہ مدت کو 100 دن سے بڑھا کر 150 دن کر دیا جائے۔

Published: 27 Apr 2020, 7:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Apr 2020, 7:11 PM IST