یونیسکو، تصویر یو این آئی
یونیسکو کے ’میموری آف دی ورلڈ رجسٹر‘ میں ’بھگوت گیتا‘ اور بھرت مُنی کے ’ناٹیہ شاستر‘ کو شامل کیے جانے پر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اسے دنیا بھر میں ہر ہندوستانی کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا۔ مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت گجیندر سنگھ شیخاوت نے بھی اس خبر پر مسرت کا اظہار کیا۔
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’دنیا بھر میں پھیلے ہر ہندوستانی کے لیے یہ فخر کا لمحہ ہے۔ یونسیکو کے میموری آف دی ورلڈ رجسٹر میں گیتا اور ناٹیہ شاستر کو شامل کیا جانا ہماری دانشمندی اور خوشحال ثقافت کی عالمگیر تصدیق ہے۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’گیتا اور ناٹیہ شاستر نے صدیوں سے تہذیب اور شعور کی پرورش کی ہے۔ ان کا مواد دنیا کو ترغیب دیتا رہتا ہے۔‘‘
Published: undefined
مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے اس تعلق سے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ہندوستانی وراثت کے لیے یہ تاریخی لمحہ ہے۔ شریمد بھگوت گیتا اور بھرت مُنی کے ناٹیہ شاستر کو یونسیکو کے میموری آف دی ورلڈ رجسٹر میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ عالمی اعزاز ہندوستان کی ابدی حکمت اور فنی صلاحیت کا جشن منانے والا ہے۔ گجیندر سنگھ یہ بھی لکھتے ہیں کہ بھگوت گیتا ایک مشہور مذہبی کتاب اور روحانی راہنما ہے۔ ناٹیہ شاستر فن مظاہرہ پر ایک قدیم کتاب ہے۔ یہ طویل مدت سے ہندوستان کی فکری و ثقافتی شناخت کا اہم ستون ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 17 اپریل کو یونسیکو نے اپنے میموری آف دی ورلڈ رجسٹر میں 74 نئے دستاویزی وراثتوں کو جوڑا ہے۔ اس قدم کے بعد مجموعوں کی تعداد 570 ہو گئی۔ اس رجسٹر میں 72 ممالک اور 4 بین الاقوامی اداروں کے سائنسی انقلاب، تاریخ میں خواتین کا تعاون اور کثیر فریقیت کی اہم حصولیابیوں پر اندراجات شامل کیے گئے ہیں۔ یونسیکو کا میموری آف دی ورلڈ رجسٹر دنیا کے کئی اہم دستاویزات کی فہرست ہے۔ اس میں دستاویزی وراثتوں کو بین الاقوامی مشاورتی کمیٹی کی سفارش اور کارگزار بورڈ کی منظوری سے منتخب کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined