دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ آتشی / قومی آواز / وپن
دہلی کی بی جے پی حکومت نے ہفتہ کو 'مہیلا سمردھی یوجنا' کو منظوری دے دی ہے۔ اس کے لیے کابینہ کی میٹنگ میں 5100 کروڑ روپے منظور کیے گئے۔ منصوبہ کے تحت غریب خواتین کو ہر مہینے 2500 روپے کی امدادی رقم دی جانی ہے۔ اسے لے کر بی جے پی کے ذریعہ کمیٹی تشکیل کرنے پر عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر حملہ بول دیا ہے۔
Published: undefined
نیوز ایجنسی 'پی ٹی آئی' سے بات چیت کرتے ہوئے عآپ رہنما اور دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کی خواتین سے وعدہ کیا تھا کہ 8 مارچ کو 2500 روپے کی پہلی قسط دی جائے گی۔ لیکن انہوں نے رقم بھی نہیں دی اور منصوبہ کے پیرامیٹر بھی جاری نہیں کیے۔ رجسٹریشن عمل کیسے اور کب ہوگا، یہ بھی طے نہیں کیا گیا ہے۔
Published: undefined
آتشی نے کہا، "بی جے پی حکومت نے کل 4 رکنی کمیٹی بنائی اور سبھی جانتے ہیں کہ جب کسی چیز کو ٹھنڈے بستے میں ڈالنا ہوتا ہے تو اس پر غور کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی جاتی ہے۔ یہ پوری طرح سے صاف ہے کہ مودی جی کی گارنٹی ایک 'جملہ' نکلی۔
Published: undefined
اس سے پہلے ہفتہ کو دہلی اسمبلی میں حزب مخالف کی رہنما آتشی نے کہا تھا کہ، "بی جے پی کی گارنٹی آخری کار جملہ ثابت ہوئی۔ 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین پر دہلی کی لاکھوں خواتین اپنے فون میں 2500 روپے آنے کے پیغام کا انتظار کرتی رہ گئیں لیکن بی جے پی کی حکومت نے پیسے نہیں دیے۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined