قومی خبریں

مہنگائی سے بے حال عوام کو تیل کی قیمت نے پھر دیا جھٹکا، ممبئی میں پٹرول 80 کے پاس

جمعہ کے روز دہلی، کولکاتا اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے جب کہ چنئی میں 16 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ ممبئی میں اس سے پہلے تین اکتوبر 2019 کو پٹرول کی قیمت 80.11 روپے فی لیٹر تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹرول کی قیمت جمعہ کے روز پھر بڑھ گئی۔ ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی میں 7 ہفتے بعد پھر پٹرول کی قیمت 80 روپے کے اوپر چلی گئی۔ ملک کے چار میٹرو پولیٹن شہروں دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت میں 15 سے 16 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہو گیا۔ دوسری طرف ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اُدھر بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت دو مہینے کی اونچی سطح پر بنی ہوئی ہے۔

Published: undefined

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 74.35 روپے، 77.04 روپے، 80.01 روپے اور 77.29 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ چاروں میٹرو پولیٹن شہروں میں ڈیزل کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے بالترتیب 65.84 روپے، 68.25 روپے، 69.06 روپے اور 69.59 روپے فی لیٹر پر بنی ہوئی ہے۔

Published: undefined

تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو دہلی، کولکاتا اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے جب کہ چنئی میں 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔ ممبئی میں اس سے پہلے 3 اکتوبر کو پٹرول کی قیمت 80.11 روپے فی لیٹر تھی اور تقریباً سات ہفتے بعد یہ قیمت پھر سے 80 کے پار پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں دو دنوں کی تیزی کے بعد نرمی کے ساتھ کاروبار چل رہا تھا، حالانکہ قیمت تقریباً دو مہینے کی اونچی سطح پر ہے۔ بنچ مارک خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت 63 ڈالر فی بیرل کے اوپر بنا ہوا ہے۔ بین الاقوامی وعدہ بازار انٹرکانٹی نینٹل ایکسچینج (آئی سی ای) پر برینٹ کروڈ کا جنوری معاہدہ جمعہ کو گزشتہ سیشن سے 0.56 فیصد کی نرمی کے ساتھ 63.61 ڈالر فی بیرل پر بنا ہوا تھا۔ وہیں امریکی لائٹ کروڈ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جنوری معاہدہ میں گزشتہ سیشن سے 0.67 فیصد کی نرمی کے ساتھ 58.19 ڈالر فی بیرل پر کاروبار چل رہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined