قومی خبریں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل آٹھویں روز بھی اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں آئی تیزی کی وجہ سے گھریلو مارکیٹ میں مسلسل آٹھوین روز بھی آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں آئی تیزی کی وجہ سے گھریلو مارکیٹ میں مسلسل آٹھوین روز بھی آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا ۔

Published: undefined

آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول میں 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو دہلی میں پٹرول 30 پیسے فی لیٹر بڑ ھ کر 89.29 روپے ہو گیا ۔ ڈیزل بھی 35 پیسے بڑھ کر 79.70 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ۔

Published: undefined

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب تک کی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔ فی الحال ہر شہر میں تقریباََ دونوں اندھنوں کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں۔

نیا سال پیٹرولیم مصنوعات کے لئے اچھا نہیں رہا ۔ جنوری اور فروری میں اب تک مجموعی طور پر 20 دن ہی پٹرول مہنگا ہو ا ہے ، لیکن اتنے دنوں میں ہی یہ 05.48 روپے مہنگا ہوگیا ۔ پٹرول کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمت بھی ریکارڈ سطح پر ہیں ۔ نئے سال میں 20 دنوں کے دوران ڈیزل 05.83 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔ ملک کے چار شہرووں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :

Published: undefined

شہر ... پٹرول ... ڈیزل

دہلی ... 89.29 ... 79.70

ممبئی ... 95.75 ... 86.72

چنئی ... 91.45 ... 84.77

کولکتہ ... 90.54 ... 83.29

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع