قومی خبریں

سیاسی جماعتوں میں ’پوش ایکٹ‘ لاگو کرنے کی سپریم کورٹ میں ڈالی گئی عرضی، عدالت نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا دیا مشورہ

عرضی میں کانگریس، بی جے پی، مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، ترنمول کانگریس، راشٹروادی کانگریس پارٹی، عام آدمی پارٹی اور بی ایس پی جیسی بڑی سیاسی جماعتوں کو مدعا علیہ بنایا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ آف انڈیا /آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ آف انڈیا /آئی اے این ایس

 

سپریم کورٹ نے پیر کو مفاد عامہ کی ایک انتہائی اہم عرضی (پی آئی ایل) کو خارج کر دیا ہے۔ عرضی میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ سیاسی پارٹیوں کو خواتین کی جنسی ہراسانی (روک تھام، ممانعت اور ازالہ) ایکٹ یعنی ’پوش ایکٹ‘ کے دائرے میں لایا جائے۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس منموہن کی بنچ نے عرضی گزار سے کہا کہ اس معاملے میں پہلے وہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں۔ الیکشن کمیشن اس کے لیے ایک آئینی ادارہ ہے جو سیاسی پارٹیوں کے کام کاج کو کنٹرول کرتا ہے اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھتا ہے۔

Published: undefined

عدالت کے مشورے پر عرضی گزار کی جانب سے سینئر وکیل شوبھا گپتا نے حامی بھری کہ ان کے موکل اپنی شکایت لے کر الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے۔ اس دوران سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن مناسب کارروائی نہیں کرتا ہے تو عرضی گزار کسی بھی مناسب عدالتی فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ’’عرضی کا نمٹارا کرتے ہوئے عرضی دہندہ کو اہل اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی آزادی دی جاتی ہے۔ اگر عرضی گزار کی شکایت کا حل نہیں تلاش کیا جاتا ہے تو وہ قانوںی عمل کے ذریعہ عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔‘‘

Published: undefined

اس مفاد عامہ عرضی کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی، مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، ترنمول کانگریس، راشٹروادی کانگریس پارٹی، عام آدمی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی جیسی بڑی سیاسی جماعتوں کو مدعا علیہ بنایا گیا تھا۔ عرضی میں الزام لگایا گیا کہ ان پارٹیوں نے ’پوش ایکٹ‘ پر عمل نہیں کیا ہے، خصوصاً داخلی شکایات کمیٹی (آئی سی سی) کی تشکیل میں۔

Published: undefined

عرضی گزار نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں ’پوش ایکٹ‘ کے سیکشن 4 کے تحت آئی سی سی تشکیل دیں ساتھ ہی یہ اعلان کریں کہ پارٹیوں میں کام کرنے والے افراد ایکٹ کے سیکشن 2 (ایف) کے تحت ملازمین کی تعریف میں آتے ہیں۔ عرضی میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ کسی سیاسی پارٹی کو رجسٹریشن اور پہچان صرف اسی صورت میں دیا جائے جب وہ ’پوش ایکٹ‘ پر عمل کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined